اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مختلف شعبہ جات کی فیسوں میں نمایاں کمی کا اعلان

پیر 6 جنوری 2025 23:00

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2025ء) ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس و ڈائریکٹر اکیڈیمکس پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سپرنگ سمسٹر 2025 کے داخلے جاری ہیں، طلباو طالبات اور والدین کی مالی مشکلات کے پیش نظر مختلف شعبہ جات کی فیسوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام بھی ہیں جن کی فیس 25 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے اور کچھ پروگراموں کی فیس 25 ہزار سے 40ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

بہار سمسٹر میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ،فیکلٹی آف کمپیوٹنگ، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، فیکلٹی آف ایجوکیشن، فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز، فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسزاینڈ کامرس، فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز میں بی ایس پروگراموں میں داخلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا مرکزی داخلہ مرکز عباسیہ کیمپس میں کھول دیا گیا ہے۔ والدین اورداخلے کے خواہشمند امیدوار بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کے لیے یونیورسٹی وزٹ کر کے اساتذہ، ملازمین اور طلبا وطالبات سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ پاس طلباو طالبات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ویب پورٹلeportal.iub.edu.pk پر جلد از جلد ایڈمیشن اپلائی کریں۔

متعلقہ عنوان :