پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ساہیوال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

جمعرات 2 جنوری 2025 17:26

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس ساہیوال میں گزشتہ سال 2024 کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ساہیوال کو گزشتہ سال 2024 کے دوران315730کالز موصول ہوئیں۔

جن میں سے75580ایمرجنسی کالز تھیں۔جبکہ 240150 غیر متعلقہ کالز تھیں۔جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر74359 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ جبکہ37779لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ساہیوال نے اب تک ریسپانس ٹائم بر قرار رکھتے ہوئے تما م ایمرجنسیز پر ریسپانس کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سال 2024 میں ریسکیو 1122 ساہیوال کو240150غیر متعلقہ کالز موصول ہوئیں۔ جن میں کیثرتعداد میں بوگس کالز شامل تھیں۔ مزید براں انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ بوگس کالز کے نقصانات کے متعلق عوام کے اندر شعور اور آگا ہی پیدا کرنے کے لیے ریسکیو 1122 ساہیوال کا ساتھ دیں۔ تاکہ بوگس کالز کی تعداد کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہو ں نے ساہیوال کی عوام سے اپیل کی اور کہا کہ 1122 ایک ایمرجنسی نمبر ہے۔

اس کو بلاوجہ مصروف رکھنے سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کی سالانہ کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2024 کے دورا ن مو ٹر بائیکس ایمبولینس سروس نے 3.47 منٹ کے رسپانس ٹائم کے اندر36865 ایمرجنسیز ڈیل کیں جن میں 29517 مریضوں کو فرسٹ ایڈ دی جبکہ8020مریضو ں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ایمبولیسز کے ذریعے قریبی ہسپتالوں میں شفٹ کیا.اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے سال 2024 کے دوران آنے والے تمام اہم ایوینٹس( عید الفطر، ، عیدالاضحی، عیدمیلاد النبیۖ،،محرم الحرام، چہلم حضرت امام حسین ، کرسمس ڈے، سال نوکی تقریبات) پردلجمی اور لگن سے کام کرنے پر تمام ریسکیورز کو شاباش دی اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ساہیوال کے ریسکیورز آنے والے سال میں بھی اسی جوش و جذبہ کے ساتھ مصیبت میں پھنسے لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے۔

اور محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے عوام الناس کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ سردی کی شدت کی وجہ سے دھند کے دوران فوگ لائیٹس کا استعمال یقینی بنائیں،موٹر سائیکل کا استعمال بغیر ہیلمٹ بالکل نہ کریں۔تیز رفتاری سے گریز اور ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے نہ صرف ہم اپنی بلکہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ دوسروں کی حفاظت کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں۔\378