خواجہ بابر سلیم محمود صدر اور راجہ افتخار احمد سیکرٹری جنرل منتخب

بدھ 1 جنوری 2025 22:04

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2025ء) پاکستان فیڈریونین آف جرنلسٹس کے چکوال یونین آف جرنلسٹس( برنا) کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے۔خواجہ بابر سلیم محمود کو متفقہ طورپر صدر اور راجہ افتخار احمد کو سیکرٹری جنر ل منتخب کرلیاگیا۔ دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر ڈاکٹر زاہد عباس، نائب صدر ریاض ملک، نائب صدر خاتون مسز ریحانہ بانو، فنانس سیکرٹری شیخ احسان اسلم، سینئر جوائنٹ سیکرٹری آصف بٹ، جوائنٹ سیکرٹری آصف نائیک، جوائنٹ سیکرٹری خاتون بنت ہوا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر خواجہ بابر سلیم محمود نے بتایا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق کی نہ صرف نمائندہ تنظیم ہے بلکہ اس نے آمروں کیخلاف بھرپور جدوجہد کی ہے اور جنرل ضیاءالحق کے دور میں اسی تنظیم کے چار صحافیوں نے کوڑے بھی کھائے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادی اظہار کیلئے تنظیم کی جدوجہد لازوال ہے اور اس تنظیم کے روح رواں مرحوم سی آر شمسی چکوال پریس کلب کے بانی سیکرٹری جنرل رہے ہیں۔

اجلاس سے صدر پریس کلب محمد خان عاقل، سیکرٹری جنرل ذوالفقار میر، صدر عوامی پریس کلب ڈاکٹر زاہد چوہدری، راجہ افتخار احمد عمران ملک نے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے چکوال یونٹ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ اب علاقائی صحافیوں کو بھی ملکی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔\378