پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندو پی ایس پی افسر فیصل آباد میں تعینات

جمعہ 6 دسمبر 2024 11:49

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2024ء)ملکی تاریخ کے پہلے ہندو پی ایس پی افسر راجیندر مہیگوار نے فیصل آباد میں تعیناتی کے بعد اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کردیے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد پولیس گلبرگ سرکل میں بطور اے ایس پی تعینات ہونے والے نو جوان راجیندر مہیگوار کا تعلق سندھ کے پسماندہ ترین ضلع بدین سے ہے، راجیندر نے سی ایس ایس کے بعد پولیس گروپ میں شمولیت اختیار کی۔

بطور اے ایس پی تعینات کیے گئے راجیندر مہیگوار کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کا خواب حقیقت میں ڈھلنے پر انتہائی خوش ہوں، پولیس ڈیپارٹمنٹ میں رہ کر ہم لوگوں کے وہ مسئلے حل کر سکتے ہیں جو باقی محکموں میں رہ کر نہیں کر سکتے، مجھے نہیں لگتا کہ باقی محکموں میں رہتے ہوئے ہم کمیونٹی کے لوگوں کے لیے اتنا آن گراؤنڈ کام کرسکتے ہیں۔