ڈی چوک میں احتجاج کے معاملہ پر گرفتار 146 ملزمان عدالت میں پیش، مظاہرین کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جمعرات 5 دسمبر 2024 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2024ء) ڈی چوک میں احتجاج کے معاملہ پر گرفتار 146 ملزمان عدالت میں پیش کر دیئے گئے ،انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار 146 مظاہرین کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا ۔عدالت نے نائب کورٹ سے استفسار کیا کیا گنتی پوری ہے؟،نائب کورٹ نے بتایاجی 146 ملزمان ہیں،جج نے کہاپولیس نے بیس بیس دن کا ریمانڈ مانگا ہےان ملزمان کا پہلے کتنے دن کا ریمانڈ ہوا ہے،پراسیکیوٹر بولےپانچ دن کا ریمانڈ ہوا ہے کچھ برآمدگیاں ہو چکی ہیں ہم نے تفتیش اور ثبوت اکٹھے کرنے ہیں جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

عدالت نے کہا،نامزد ملزمان کا کیا بنا ان سے کیا برآمد ہوابعد میں چار الگ ہوئے ان کا کتنے دن کا ریمانڈ ہواپراسیکیوٹر نےکہاان کا بھی چار دن کا ریمانڈ ہو چکا ہے،وکلاء نے کہا کہ ضیا الحق اور ظہور الحق ملزمان کو 24 نومبر کو گرفتار کر کے چھبیس کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیادونوں مزدور پیشہ لوگ ہیں کوہستان سے انکا تعلق ہےان کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے ، وکیل نے کہامزید ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ایک سو چھیالیس مظاہرین کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔