امریکہ،انسان نما روبوٹ کے پہلے فن پارے کی حیرت انگیز نیلامی

اتوار 10 نومبر 2024 13:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2024ء) معروف ریاضی دان ایلن ٹورنگ کا ایک پورٹریٹ جو دنیا کے سب سے ترقی یافتہ روبوٹ میں سے ایک، ای-ڈا، نے بنایا، نیویارک میں $1.08 ملین میں نیلام ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2.2میٹرکی یہ پورٹریٹ جس کا عنوان اے آئی گاڈ۔ پورٹریٹ آف ایلن ٹیورنگ ہے جو توقعات سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہوا۔

(جاری ہے)

یہ پورٹریٹ اے آئی، ڈی اے نے بنائی ہے جو دنیا کی پہلی انتہائی حقیقت پسند روبوٹ آرٹسٹ ہے، یہ ایک ایک انسان نما روبوٹ ہے جس نے ایک انگریز ریاضی دان ایلن ٹیورنگ کا ایک پورٹریٹ بنایا۔یاد رہے کہ یہ کسی بھی روبوٹ کا بنایا ہوا پہلا آرٹ ورک ہے، یہ تصویر جمعرات کو نیویارک میں 1.08 ملین ڈالر 300,078,000پاکستانی روپوں میں فروخت ہوئی ہے۔دنیا کے سب سے جدید روبوٹوں میں سے ایک، ای-ڈا کو ایک خاتون سے مشابہت کی طرز ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کا نام ایڈا لوویس کے نام پر رکھا گیا ہے، جنہیں دنیا کی پہلی کمپیوٹر پروگرامر تصور کیا جاتا ہے۔ ای-ڈا کو جدید اور عصری آرٹ کے ماہر ایڈن میلر نے تیار کیا۔

متعلقہ عنوان :