ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اطراف سکیورٹی بڑھا دی گئی

جمعہ 8 نومبر 2024 15:37

ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اطراف سکیورٹی بڑھا دی گئی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2024ء) فلوریڈا میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اطراف سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلوریڈا میں پام بیچ میں مار اے لاگو ریزارٹ میں روبوٹ کتوں نے گشت شروع کردیا ہے جبکہ جھیل میں کوسٹ گارڈ بھی ڈیوٹی پر تعینات کردیئے گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق انتخابی نتائج آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی پروٹول مل گیا ہے، حفاظتی اقدامات میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ پر قاتلانہ حملے بھی ہوچکے ہیں۔