نو منتخب ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ سینئر سیاستدان ملک محمد اقبال چنڑ کے صاحبزادے ہیں

اتوار 25 فروری 2024 00:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ سینئر سیاستدان ملک محمد اقبال چنڑ کے صاحبزادے ہیں جن کا تعلق بہاولپور سے ہے۔ملک محمد ظہیر اقبال چنڑ 30 اگست 1983 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے۔جنہوں نے 2005 میں صادق ایجرٹن کالج بہاولپور سے گریجویشن کی۔ملک ظہیر اقبال چنڑ کاشتکار، زمیندار اور ایک سیاست دان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جو عام انتخابات 2018 میں بھی رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے والد 2002-2018 کے دوران مسلسل تین بار رکن پنجاب اسمبلی رہے اور2008 کے دوران خصوصی تعلیم اور جیل خانہ جات کے وزیر کے طور پر کام کیا۔ 2013 کے دوران کوآپریٹیو کے وزیر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں ۔ملک محمد اقبال چنڑ 2024 کے جنرل الیکشن میں حلقہ این اے 168 میں بھاری اکثریت سے ایم این اے بھی منتخب ہوئے ہیں۔یاد رہے ملک محمد اقبال چنڑ کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔جنہوں نے اپنی سیاست کا آغاز 1983 میں کیا۔1983 میں ممبر ضلع کونسل منتخب ہوئے اور مسلسل تین بار ممبر ضلع کونسل بہاولپور منتخب ہوئے تھے ۔