جماعت اسلامی کے پاس ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے منشور موجود ہے ،جماعت اسلامی اقتداد میں آئی تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،عبدالرزاق خان

ہفتہ 13 جنوری 2024 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2024ء) پی ایس 114سے جماعت اسلامی کے امیدوار و امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کراچی عبدالرزاق خان نے میٹرووول میں کارنر مٹینگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاں جماعت اسلامی نے ہمشہ ملک کی خدمت کی ہے ۔ عوام نے پی ٹی آئی ، پی پی پی ، ایم کیو ایم کو آزما لیا ہے ۔ یہ لوگ دعوی کے سوا کچھ نہیں کرتے ۔

8 فروری ترازو کی جیت کا دن ہوگا ۔ جماعت اسلامی نے ہمشیہ عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے ۔اپنے مسائل کے حل کے لئے ترازو کو ووٹ دے ۔ جماعت اسلامی کے پاس ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے منشور موجود ہے ۔جماعت اسلامی اقتداد میں آئی تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ جماعت اسلامی کو کراچی میں دو بار اقتدار ملا عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان نے شہر کراچی کو روشنیوں کا شہر بنایا ۔

(جاری ہے)

میٹروول کی عوام نے جب مجھ پھر اعتماد کیا تو میں نے اپنے دور نظامت میں میٹروول کو شہر کراچی کی مثالی یوسی بنائی ۔میٹروول کو 21انچ کی مین بائی پاس لائن دی ،ہر گھر کو دودن میں پانی کی سپلائی فراہم کی ، میٹروول کے طلبہ و طالبات کو کالج کا تحفہ دیا خواتین کے لئے پردہ پارک بنایا ہمیں اقتداد ملا تو ہم انشاء اللہ پی ایس114 کی عوام کے لئے میڈیکل اور انجینئرنگ یونی ورسٹی قائم کرکے دینگے ۔ ہمار منشور و مقصد ایک اسلامی خوشحال پاکستان کا قیام کرنا ہے جہاں انگریزوں کا قانون نہیں بلکہ اللہ کا قانون ہوگا ، وڈیروںاور مزدوران کے بچوں کے لئے یکساں تعلیمی نظام ہوگا ۔ اب وقت اگیا ہے کہ ملک کو دیانت دار ایمان دارا قیات کے حوالے کیا جائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو ۔