Live Updates

بہاول پور،ا مہنگائی بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز بیروزگاری ،لاقانیت اور حکمرانوں کی فسطائیت کے خلاف یوم احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال

oجماعت اسلامی کے زیر اہتمام موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی

ہفتہ 2 ستمبر 2023 21:30

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2023ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پورے ملک کی کی طرح ہوشربا مہنگائی بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز بیروزگاری ،لاقانیت اور حکمرانوں کی فسطائیت کے خلاف بہاولپور میں بھی یوم احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام واپڈا دفتر صدر پلی سے لے کر براستہ لائبریری چوک ختم نبوت چوک میلاد چوک شہزادی چوک،چوک کلاں سے فرید گیٹ تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وامیدوار پی پی 254 سید ذیشان اختر امیر جماعت اسلامی بہاولپور و امیدوار پی پی 253 نصراللہ خان ناصر امیدوار قومی اسمبلی این اے 168 ملک کامران نے کی۔مختلف مقامات پر قائدین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور اس کے بعد نگران حکومت تاریخ کی ناکام ترین اور نا اہل ترین حکو مت ثابت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مہنگائی نے 24کروڑ عوام کو زندہ درگور کر کے رکھ دیا ہے۔ رہی سہی کسر بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے بجلی کے بل کی صورت میں موت کے پروانے گھر گھر میں پہنچا کر پوری کردی۔اپنے عاقبت نا اندیش فیصلوں کے ذریعے حکمرانوں نے قوم سے جینے کا حق چھین لیا ہے بجلی کے بلوں پر ٹیکسز کی بھر مار کردی گئی ہے جماعت اسلامی نے ہمیشہ شہر کی آواز بنتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے نگران حکومت بھی پی ڈی ایم کے نقشِ قدم پر چل رہی ہے۔

عوام مجبوراًً سود پر پیسے لے کر بجلی کے بل ادا کرنے پر مجبور ہیں مہنگائی کے ہاتھوں پریشان لوگ خودکشیاں کررہے ہیں نگران وزیر اطلاعات کا بیان زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے آئی ایم ایف کی طرف سے یہ وضاحت کہ ہم اشرافیہ کی مراعات کم کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کا کہتیہیں اور مقتدر حلقے اس کے الٹ چل رہی ہیں عوام میں اب مزید مہنگائی برداشت کرنے کی سکت نہیں رہی ہے آئے روز بجلی وگیس اور پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر شعبہ زندگی شدید متاثر ہورہاہے ہر طرف مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت کا طوفان برپا پے جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی عملی جدو جہد کررہی ہے ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ اور سودی معیشت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ہے سابق اور موجودہ حکومتوں نے قوم کو کھوکھلے نعروں اور جھوٹی تسلیوں سے بہلایا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم ان شعبہ بازوں کو مسترد کریں اور ایسی قیادت کو موقع دیں جو واقعی عوام کے دکھ درد کو سمجھتی ہو اور انہی میں سے ہو۔ ریلی میں انجمن تاجران رکشہ یونین سول سوسائٹی سیمت عوامی سماجی حلقوں کے نمایاں افراد نے شرکت کی
مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات