آثار قدیمہ کے بین الاقوامی ماہرین کا پشاورمیوزیم کا دورہ ، گندھارا تہذیب کو دستاویزی شکل دینے پراتفاق

جمعہ 28 اپریل 2023 19:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2023ء) آثار قدیمہ کے بین الاقوامی ماہرین نے جمعے کو پشاور میوزیم کا دورہ کیا اور سیکرٹری آثار قدیمہ خیبرپختونخوا شاہد سہیل خان اور ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گندھارا تہذیب و گندھارا کے نوادرات کو دستاویزی شکل دینے پر اتفاق کیاگیا۔

(جاری ہے)

محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخوا نے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

ماہرین نے پشاور میوزیم کی تاریخی عمارت کی تزئین و آرائش اور گندھارا کے نوادرات کے تحفظ کے لیے ڈائریکٹریٹ آف آرکیالوجی و میوزیم خیبرپختونخوا کی اقدامات اور کوششوں کو سراہا اور پشاور میوزیم کو بہترین میوزیم قرار دیا۔ماہرین نے خیبرپختونخوا کے آثار قدیمہ کے مالامال ورثے کے تحفظ کے لیے محکمہ آثار قدیمہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔