بہاولپور ۔۔جماعت اسلامی خواتین کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

جمعرات 2 فروری 2023 23:08

ہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2023ء) جماعت اسلامی خواتین کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی دفتر جماعت اسلامی سے فرید گیٹ تک نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈاکٹر ثمینہ وسیم ،سعدیہ ذیشان،فرح اشفاق اور صائمہ معید نے کیں ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جنوبی پنجاب و امیدوار پی پی 253 سید ذیشان اختر نے کہا کہ کشمیر کی آزادی معاشی، قومیت یا علاقائیت کا مسئلہ نہیں یہ نظریاتی جنگ ہے۔

ہم خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ بھارت نے پاکستان پر تین جنگیں مسلط کیں اور کشمیریوں کی نسل کشی کے لیے 75سال سے جارحیت کررہاہے مگر عالمی برادری نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں مگرپاکستانی قوم ایک جرأتمندقوم ہے۔

(جاری ہے)

انڈیا کو سمجھ لیناچاہیے کہ یہ قوم اب اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور اپنے کشمیری بھائیوں پر ہونے والے ایک ایک ظلم کا حساب چکائیں گے بھارت کو بہت جلدکشمیر سے عبرتناک شکست کھا کر نکلناپڑے گا کشمیری شہدا قبر میں بھی اپنے جسموں پر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لپیٹ کر اترتے ہیں مگر ہمارے حکمران بھارت سے دوستی اور تجارت کے لیے کشمیری شہدا کے خون سے غداری کررہے ہیں .۔

امیدوار این اے 168 کامرام ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے بھارتی ظلم و جبر پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اسی یواین او نے مشرقی تیمور، جنوبی سوڈان اور پاکستان کو دولخت کرنے میں بڑی مستعدی کا مظاہرہ کیا کشمیر پر اقوام متحدہ اندھی بہری اور گونگی ہو چکی ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

پاکستانی قوم ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ امیر پی پی 254 و امیدوار صوبائی اسمبلی نصراللہ ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جدوجہد آزادی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں انشاء اللہ بہت جلد انہیں بھارت سے آزادی نصیب ہوگی۔ بھارت میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے کشمیر میں بھارت کے ظلم تشد د کے نتیجے میں ایک لاکھے سے زائد کشمیر ی مسلمان شہید ہوچکے ہیں عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر یوں کو حق خودارادیت دینے کیلئے بھارت کو مجبور کیا جائے۔