Paneer Nuggets Recipe In Urdu - Recipe No. 7280

Paneer Nuggets Urdu recipe is available at UrduPoint. Paneer Nuggets is a famous dish in this region. You can read here Paneer Nuggets recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Paneer Nuggets. You can know the complete method to make Paneer Nuggets on this page. We will also tell you how long it will take to make Paneer Nuggets. Read the recipe, ingredients, and everything related to Paneer Nuggets below.

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });

پنیر نگٹس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7280

Paneer Nuggets Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

60 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 دودھ ایک لیٹر

2 دہی ایک پیالی

3 نمک ایک چائے کا چمچ

4 لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ

5 کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

6 ہری مرچیں تین سے چار عدد

7 ہرا دھنیا حسب پسند

8 انڈے دو عدد

9 ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت

10 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دہی میں لیموں کا رس ڈال کر گرم جگہ پر رکھ دیں،پھر دودھ کو اُبالنے رکھیں اور اُبال آنے پر اس میں دہی ڈال دیں۔
  2. 2 تیز آنچ پر تین سے چار منٹ یا اتنی دیر اُبالیں کہ پانی علیحدہ ہو جائے۔اسے چولہے سے اُتار کر اس میں دو سے تین پیالی یخ ٹھنڈا پانی ڈال دیں،فریج میں رکھ کر مکمل ٹھنڈا کر لیں۔
  3. 3 پھر باریک چھلنی پر سوتی کپڑا رکھ کر اس میں دودھ کو ڈال دیں اور سارا پانی نکلنے کے بعد کپڑے کو چاروں طرف سے اُٹھا کر پوٹلی بنا کر لٹکا دیں۔
  4. 4 دونوں ہاتھوں سے دبا دبا کر پانی اچھی طرح نکالنے کے بعد پنیر کو کپڑے سے نکال کر صاف کچن کاونٹر پر رکھیں اور اس میں نمک،کالی مرچ،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملا دیں۔
  5. 5 اس کو ٹرے میں سیٹ کرکے کچھ دیر فریج میں رکھیں پھر حسب پسند شیپ میں کاٹ لیں۔
  6. 6 پہلے پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کریں اور آخر میں دوبارہ انڈے میں ڈپ کر لیں۔
  7. 7 اوون کو پہلے سے 180C پر گرم کر لیں اور بیکنگ ٹرے میں بٹر پیپر لگا کر کوکنگ آئل سے برش کریں اور تیار کئے ہوئے نگٹس کو رکھ دیں۔دس سے پندرہ منٹ یا سنہری ہونے تک بیک کر لیں۔
  8. 8 سلاد کے پتوں پر خوبصورتی سے سجا کر نمکین بسکٹ کے ساتھ اس غذائیت بھرے اسنیکس کا لطف اُٹھائیں۔

(2073) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Bachon Ke Pakwan

Urdu cooking recipe of Paneer Nuggets, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Paneer Nuggets is a Bachon Ke Pakwan, and listed in the Kids Food. its preparation time is only 60 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.