پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا اہم کردار کا حامل ہے ،آئی سی سی آئی

ہفتہ 4 جنوری 2025 17:08

پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا اہم کردار کا حامل ہے ،آئی سی سی آئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے قائم مقام سینئر نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے عوام کو آگاہ کرنے، واقعات کا تجزیہ کرنے اور حکام کو جوابدہ بنانے کے ذریعے معاشرے کی تشکیل میں میڈیا کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ہے۔ ہفتہ کو چیمبر ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے ایک تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تحقیقاتی رپورٹنگ کے ذریعے صحافی چھپی ہوئی سچائیوں سے پردہ اٹھا سکتے ہیں اور قانونی اور سماجی اصلاحات کو آگے بڑھا سکتے ہیں ۔

انہوں نےمزیدکہا کہ کاروباری برادری کومختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔جن میں ریگولیٹری فریم ورک اور دیگر مسائل شامل ہیں جو کاروباری آسانیوں کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

یہ مسائل نہ صرف کاروباری ترقی کو روکتے ہیں بلکہ قومی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ ان خدشات کو مستقل طور پر اجاگر کریں۔انہوں نے ان چیلنجوں سے زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے میڈیا اور آئی سی سی آئی کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا۔

آئی سی سی آئی کے سابق صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے حکومت کے جاری معاشی اقدامات کے بارے میں کہا کہ ان اقدامات سے ملک کے معاشی استحکام میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ کی طرف ترغیب دینے کے لیے کاروباری رہنماؤں کی کامیابی کی کہانیوں کو اجاگر کرنے کی بھی وکالت کی تاکہ انہیں ملازمت کے متلاشیوں کے بجائے نوکری کا تخلیق کار بننے کی ترغیب دی جاسکے۔

آئی سی سی آئی کے قائم مقام نائب صدر چوہدری ندیم احمد نے بھی احتساب کو یقینی بنانے میں میڈیا کے اہم کردار پر زور دیا۔انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ مقامی صنعتوں کی ترقی کو فروغ دینے کی راہ میں درپیش رکاوٹوں کو تواتر سے اجاگر کرے۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں، آئی سی سی آئی کے سیکرٹری جنرل غلام مرتضیٰ صدیقی نے ریاست کے ایک ستون کے طور پر میڈیا کے اہم کردار کی تعریف کی۔سیشن کا اختتام میڈیا اور آئی سی سی آئی کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔ فریقین نے کاروبار کی توسیع میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp
Prize Bonds Results

Prize Bonds

PSX 100 Index Live

PSX 100 Index

Currency Rates in Pakistan

Currency Rates

Gold Prices in Pakistan

Gold Prices

Petrol Prices in Pakistan

Petrol Prices

Cryptocurrency in PKR

Crypto

Browse Latest Business News in Urdu

پاک فوج نے دنیا کو دکھا دیا جدید ترین ہتھیار بھی حب الوطنی کے عزم کا متبادل نہیں ہو سکتے،عاطف اکرام

بھارت کیخلاف پاک فضائیہ کی تباہ کن کامیابیاں یاد رکھی جائیں گی، نائب صدر لاہور چیمبر

مادرِ وطن کے دفاع واستحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، احسن شاہد

تاجر برادری پاک فوج کو بھارت کے خلاف جنگ میں عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے، شاہد عمران

پاک بھارت جنگ بندی خوش آئند ، خطے میں ترقی اور تعاون کو فروغ حاصل ہو گا، افتخار علی ملک

آرگینک خوراک ، مصنوعات ،جڑی بوٹیوں کو سی پیک کے زرعی منصوبوںمیں شامل کیا جائے، نجم مزاری

بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیاتاکہ ہماری بہادر افواج سے سامنا نہ ہو‘

نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے ملاقات

زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مزید مہنگے

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری خوش آئند ہے ،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی ہفتہ کو پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور ریلی نکالے گی۔ ظفر بختاوری

بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل 2025 میں 3.2 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجیں ،سٹیٹ بینک

بہتری لانے کیلئے انڈسٹری واکیڈمیا کے درمیان مضبوط روابط ناگزیر ہیں،چیئرمین ٹیوٹا

چالاک اور مکاردشمن کو پاکستانی حملے کے خوف میں مبتلا رکھا جائے،میاں زاہد حسین

چینی وفد کی ایف پی سی سی آ ئی کے عہدیداروں سے ملاقات، ایف پی سی سی آئی اور ہونان چیمبر آف کامرس کے درمیان ..

صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی کاافواج پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کمی ریکارڈ

کاٹی اور بی بی شہید بورڈ کے درمیان باہمی تعاون پر اتفاق

مسابقتی کمیشن نے سٹائلو میں فرنچائز کمپنیوں کے انضمام کی منظوری دے دی

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.24 فیصداضافہ

بنگلہ دیش میں منعقدہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 18 مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ٹیکس نظام میں اصلاحات لائی جائیں اور نئے ٹیکس گزار وں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے،خادم حسین

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں173پوائنٹ کا اضافہ

پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کے منافع میں سالانہ بنیاد پر 63.94 فیصد کی کمی