ویکس نیٹ پاکستانی خواتین تاجروں کے ہنر کو اجاگر کرنے کی جانب اہم قدم ہے،ترجمان ٹڈاپ

جمعرات 26 دسمبر 2024 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2024ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)کے زیر اہتمام میکس نیٹ نمائش 2025کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ٹڈاپ کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ یہ سہ روزہ نمائش لاہور ایکسپو سینٹر میں10 جنوری سے 12جنوری تک جاری رہے گی ۔ویکس نیٹ 2025 نمائش کا مقصد پاکستان میں خواتین تاجروں کے ہنر اور صلاحیتوں کواجاگر کرنا اورانہیں معیشت کے دھارے میں شامل کرکے تجارت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہنرمند خواتین تاجروں کے ہنر اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ویکس نیٹ نمائش 2025 میں خواتین تاجروں کی مختلف تنظیموں اور اداروں کے علاوہ خواتین کے کئی برانڈز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ نمائش میں 200 سے زائد خواتین تاجر اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

نمائش میں ٹیکسٹائل، ملبوسات، جوتوں، جیولری، دستکاری، ہربل سکن کئیر اور گھریلو استعمال کی اشیا کے علاوہ ای کامرس، فرنیچراور خشک میوہ جات ایکسپورٹ کرنے والے کاروبار بھی شامل ہیں،خواتین میں پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینے والے ادارے صنعت زاراور قصرِ بہبود بھی نمائش کے ممتاز شرکا میں شامل ہیں۔

تین دن تک جاری رہنے والی ویکس نیٹ نمائش میں شہریوں کو فیملیز کے ہمراہ بھرپور تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے فوڈ کورٹ ، ثقافتی شوز، اور دیگر سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈاپ کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کی قیادت میں کاروبار کو فروغ دینے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اورگزشتہ سالوں میں ہونے والی ویکس نیٹ نمائشوں میں پاکستانی کاروباری خواتین کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی اور انہیں مرکزی معیشت کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے اس ایونٹ کی میزبانی کرتا رہا ہے، 12ویں ویکس نیٹ نمائش بھی ٹڈاپ کے پاکستان کی خواتین کے ہنر اور صلاحیتیں اجاگرکرنے کے عزم کی عکاسی کرتاہے ۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp
Prize Bonds Results

Prize Bonds

PSX 100 Index Live

PSX 100 Index

Currency Rates in Pakistan

Currency Rates

Gold Prices in Pakistan

Gold Prices

Petrol Prices in Pakistan

Petrol Prices

Cryptocurrency in PKR

Crypto

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت عوامی سہولیات فراہمی منصوبے تیزی سے مکمل کر رہی ہے،صوبائی ..

صدر ،سینئر نائب صدر و نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی جانب سے ظہرانہ

صدر و نائب صدرسیالکوٹ چیمبر کا میجر جنرل عمران خان بابر، جنرل آفیسرکمانڈنگ15(جی او سی ) ڈویژن سیالکوٹ ..

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس

ڈینگی جان لیوا بیماری ، خاتمہ احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے، اجمل بلوچ

کراچی چیمبر کا اضافی بجلی کھپت پر 23 ارب کی سبسڈی بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کا آئی سی سی آئی کا دورہ ،ڈینگی تدارک کے سلسلے میں کاروباری ..

مسابقتی کمیشن کا آئی آئی یو آئی کے طلباء کے لئے آگاہی سیشن کا انعقاد

سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

ازبک تاجر پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے میں گہری دلچسی رکھتے ہیں، چیئرمین ازبک چیمبر

آمدہ بجٹ میں 30 ارب ڈالرسالانہ کے ٹریڈ ڈیفیسٹ کو ختم کیا جائے، میاں زاہد حسین

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

ایس ای سی پی نے پاکستان میں الگورتھمک ٹریڈنگ کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کی تجویز پیش کی

آمدہ بجٹ میں 30 ارب ڈالر سالانہ کے ٹریڈ ڈیفیسٹ کو ختم کیا جائے،میاں زاہد حسین

ٹریڈ تبدیلی فیسوں میں کمی سے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچے گا، صدر ایف پی ..

ایس ای سی پی نے پاکستان میں الگورتھمک ٹریڈنگ کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کی تجویز پیش کی

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.81 فیصد کی کمی ریکارڈ

ڈھانچہ جاتی اصلاحات، صنعتوں سے مضبوط روابط اور پالیسیوں پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، ..

پٹ سن کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈ

پاکستان کی شمالی امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں تیزی، رواں مالی سال برآمدات میں11فیصد اور درآمدات ..

موجودہ رجحانات برقرار رہنے کی صورت میں دنیا بھر میں سرکاری قرضہ جات مجموعی عالمی پیداوار کے 100 فیصد ..

خواتین چیمبر آف کامرس راولپنڈی کی معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے اہم ملاقات

زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

بجٹ میں غیر ضروری سبسڈیز ،گرانٹس کے حجم میں کمی کی جائے‘ خادم حسین