مندرجات کا رخ کریں

استعمال

ویکی لغت سے

اردو

[ترمیم]
لفظ زبان اسم - فعل - حرف مذکر مؤنث جمع
استعمال عربی اسم ( اسم مجرد) استعمال استعمالات

اشتقاقیات

[ترمیم]

عمل←عِمْل←اِسْتِعْمال

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب استفعال سے مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے اردو میں ١٧٤٦ء کو "قصۂ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

تلفظ

[ترمیم]
  • ا س ت ع م ا ل
  • اِس + تِع (کسرہ ت مجہول) + مال
  • اِسْتِعْمال

معانی

[ترمیم]
  • عمل میں لانا، برتنا، کلام میں لانا۔
    • "وہ چیزیں جن کو مرد بناتے تھے اور جو مرد و عورت دونوں کے استعمال میں آتی تھیں ان کا نام رکھنے میں مرد نے ابتدا کی ہو گی۔" ( ١٩١٦ء، گہوارۂ تمدن، ١٦٠ )
  • لفظ یا فقرے کا کسی خاص معنی میں بولا جانا۔
    • "محاوروں کے استعمال کا شوق مولوی صاحب کو بہت زیادہ تھا۔" ( ١٩٤٤ء، ایک نواب صاحب کی ڈائری، ٦١ )


مترادفات

[ترمیم]

تراجم

[ترمیم]
رومن
[ترمیم]
انگریزی
[ترمیم]
  1. application
  2. use
  3. usage
  4. utilization

ماخوذ اصطلاحات

[ترمیم]
  1. [نجوم] نیرین کا مقابلہ۔ (مطلع العلوم (ترجمہ)، 367)
  2. [جنس] چاول کی قسم۔ "دوپہر میں سوا سیر پرانے استعمال کا پلاؤ۔" ( ١٩٥٤ء، اپنی موج میں، ٦٧ )

مزید دیکھیں

[ترمیم]

ماخذ

[ترمیم]


عربی

[ترمیم]