مندرجات کا رخ کریں

تانبا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Copper سے رجوع مکرر)
29 جستتانبا نکل
-

Cu

Ag
عمومی خواص
نام، عدد، علامت Cu ،29 ،تانبا
کیمیائی سلسلے انتقالی دھات
گروہ، دور، خانہ 11، 4، d
اظہار دھاتی گلابی سرخ
جوہری کمیت 63.546 (3)گ / مول
برقیہ ترتیب [Ar] 3d10 4s1
برقیے فی غلاف 2, 8, 18, 1
طبیعیاتی خواص
حالت ٹھوس
کثافت (نزدیک د۔ ک۔) 8.96 گ / مک سم
مائع کثافت ن۔پ۔ پر 8.02 گ / مک سم
نقطۂ پگھلاؤ 1357.77 ک
(1084.62 س، 1984.32 ف)
نقطۂ ابال 2835 ک
(2562 س، 4643 ف)
حرارت ائتلاف 13.26 کلوجول/مول
حرارت تبخیر 300.4 کلوجول/مول
حرارت گنجائش (25 س) 24.440 جول/مول/کیلون
بخاری دباؤ
P / Pa 1 10 100 1 k 10 k 100 k
T / K پر 1509 1661 1850 2089 2404 2836
جوہری خواص
قلمی ساخت face centered cubic
تکسیدی حالتیں 2, 1
(mildly basic oxide)
برقی منفیت 1.90 (پالنگ پیمانہ)
آئنسازی توانائیاں
(مزید)
اول:  745.5  کلوجول/مول
دوئم:  1957.9  کلوجول/مول
سوئم:  3555 کلوجول/مول
نصف قطر 135پیکومیٹر
نصف قطر (پیمائش) 145 پیکومیٹر
ہمظرفی 138 پیکومیٹر
وانڈروال نصف قطر 140 پیکومیٹر
متفرقات
مقناطیسی ترتیب دومقناطیسی
برقی مزاحمیت (20 س) 16.78 n Ω·m
حر ایصالیت (300 ک) 401 و / م / ک
حرپھیلاؤ (25 س) 16.5 µm / م / ک
رفتار آواز (باریک سلاخ) (د۔ک۔) (annealed)
3810 م/سیکنڈ
ینگ معامل 128 گیگاپاسکل
معامل قص 48 گیگاپاسکل
معامل حجم 140 گیگاپاسکل
پوئسون نسبت 0.34
موس سختی 3.0
ویکیر سختی 369 میگاپاسکل
برینل سختی 874 میگاپاسکل
سی اے ایس عدد 7440-50-8
منتخب ہم جاء
مقالۂ رئیسہ: تانبا کے ہم جاء
ہم جاء کثرت نصف حیات تنزل ا تنزل ت (ب ولٹ) تنزل پ
63Cu 69.17% 34 تعدیلوں کیساتھ Cu مستحکم ہے
65Cu 30.83% 36 تعدیلوں کیساتھ Cu مستحکم ہے
حوالہ جات


تانبا ایک سرخی مائل نارنجی رنگ کی دھات (عنصر) ہے جس کا جوہری عدد 29 ہے اور جسے کیمیا میں Cu لکھا جاتا ہے۔ تانبا ایک نرم دھات ہے جس سے باآسانی تار اور ورق بنائے جا سکتے ہیں۔ اس دھات سے بجلی اور حرارت بڑی آسانی سے گذر سکتی ہے اس لیے اسے بجلی کے تار اور دیگ بنانے میں بڑی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔

بائیں طرف تانبے کا نیا تار ہے جبکہ دایں طرف زنگ لگا تار ہے.
جب عمارتوں کی تعمیر میں تانبے کی چادریں استعمال ہوتی ہیں تو انھیں آہستہ آہستہ ہرے رنگ کا زنگ لگ جاتا ہے۔ سطح پر لگنے والا زنگ نیچے کے تانبے کو مزید زنگ سے بچاتا ہے۔ تانبے کے ہرے زنگ کو patina کہتے ہیں۔
تانبے کی نلکیوں کے مختلف جوڑ۔
بجلی گھروں اور بڑی عمارتوں میں زیادہ برق منتقل کرنے کے لیے تانبے کی "بس بار" استعمال کی جاتی ہیں۔
امونیا کے آبی محلول سے مل کر نیلے تھوتے کے Cu++ کے آئین گہرے نیلے رنگ کا مرکب tetramminecopper(II) sulfate بناتے ہیں۔

تاریخ

بہت ہی کم مقدار میں تانبا آزاد حالت میں ملتا ہے۔ بیشتر تانبا مرکب حالت میں پایا جاتا ہے۔ اندازوں کے مطابق انسان دس ہزار سال پہلے قدرتی تانبے کو استعمال کرنے لگا تھا۔ تقریباً سات ہزار سال قبل انسان اس قابل ہو چکا تھا کہ مرکب حالت میں ملنے والی کچ دھات سے تانبا نکال کر استعمال میں لائے۔
لگ بھگ ساڑھے پانچ ہزار سال قبل انسان نے تابنے اور قلعی کو ملا کر کانسی بنانے کا فن سیکھ لیا جس سے کارآمد اوزار بنانا ممکن ہو گیا کیونکہ کانسی تانبے سے کافی زیادہ سخت ہوتی ہے۔

کان کنی

رومیوں کے زمانے میں تانبے کی کان کنی قبرص میں کی جاتی تھی جہاں ہرے رنگ کے پتھر (Malachite) کی بہت بڑی کان تھی۔ کئی ایسے پتھروں میں بھی تانبا پایا جاتا ہے جن کا رنگ ہرا نہیں ہوتا۔

پتھر کا نام کیمیائی فارمولا پتھر میں موجود تانبے کی فیصد مقدار
Chalcopyrite
CuFeS2
34.5
Chalcocite
Cu2S
79.8
Covellite
CuS
66.5
Bornite
2Cu2S·CuS·FeS
63.3
Tetrahedrite
Cu3SbS3 + x(Fe,Zn)6Sb2S9
32–45
Digenite
Cu9S5
78.1
Malachite
CuCO3•Cu(OH)2
57.7
Azurite
2CuCO3·Cu(OH)2
55.1
Cuprite
Cu2O
88.8
Chrysocolla
CuO·SiO2·2H2O
37.9
Tennantite
Cu12As4S13
51.6

وہ پتھر جن میں تانبا پایا جاتا ہے[1]

تار پذیری

تانبا ایک بہترین تار پزیر دھات ہے مگر بسمتھ (bismuth) بالکل تار پزیر نہیں ہے۔ اگر تانبے میں صرف 0.005 فیصد بسمُتھ موجود ہو تو تانبے کی تارپذیری بہت ہی کم ہو جاتی ہے۔[2]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. Samans, Carl H. Engineering Metals and their Alloys MacMillan 1949
  2. بسمتھ اور دیگر دھاتیں