کیوی
کیوی | |
---|---|
North Island Brown Kiwi
| |
اسمیاتی درجہ | جنس [1][2][3][4][5][6][7] |
جماعت بندی | |
مملکت: | جانور |
جماعت: | پرندہ |
طبقہ: | شترمرغ (or Apterygiformes) |
خاندان: | Apterygidae Gray, 1840[8] |
جنس: | Apteryx Shaw, 1813[8] |
سائنسی نام | |
Apteryx[1][2][4][5][3][6][7] George Shaw ، 1813 | |
نوع | |
Apteryx haastii Great Spotted Kiwi |
|
مرادفات | |
Apternyx [sic] Swainson 1837 Stictapteryx Iredale & Mathews 1926 |
|
درستی - ترمیم |
کیوی
کیوی نیوزی لینڈ میں پایا جانے والا ایک ایسا پرندہ ہے جو اڑنے کے قابل نہیں۔ یہ پرندہ گھریلو مرغی کے برابر حجم رکھتا ہے۔ اپنی جسامت کے اعتبار سے یہ سب سے بڑا انڈہ دیتے ہیں۔ اس کی کل پانچ مختلف انواع ملتی ہیں۔
کیوی نیوزی لینڈ کا قومی نشان ہے۔
کیوی ایک پرندہ ہے
[ترمیم]پیارے بچو! آج ہم آپ کو نیوزی لینڈ کے قومی پرندے کیوی کے بارے میں بتاتے ہیں، جس کی تعداد تشوش ناک حد تک کم ہورہی ہے۔ آپ کے امی ابو نے وہ اشتہار شائد سنا ہو جس میں ٹیچر بچوں سے سوال کرتی ہیں۔ ’’پیارے بچو !کیوی کیا ہے؟ اور پھر بچے جواب دیتے ہیں کہ ’’کیوی ایک پرندہ ہے جو پالش کی ڈبیا پر رہتا ہے‘‘۔ نہیں بھئی، کیوی ہے تو پرندہ، مگر پالش کی ڈبیا میں نہیں بلکہ نیو زی لینڈ کے جنگلوں میں رہتا ہے یہ جانوروں کی سب سے قدیم نسل سے تعلق رکھتا ہے اور یہ اڑ نہیں سکتا کیونکہ اس کے پر ہی نہیں ہوتے۔
یہ پرندہ گھریلو مرغی کے برابر حجم رکھتا ہے اور اپنی جسامت کے اعتبار سے یہ سب سے بڑا انڈہ دیتا ہے۔ اس کی کل پانچ مختلف اقسام ہیں، اس کی کئی اور باتیں عام پرندوں سے مختلف ہیں یعنی اس کا سر چھوٹا اور جسم پر پنکھ بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کی دم بالکل نہیں ہوتی ، ٹانگیں مضبوط اور جسم کے پچھلے حصے سے جڑی ہوتی ہے۔
اس کے بال دوسرے پرندوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ یہ لمبے موٹے بالوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ اس کی آنکھیں چھوٹی اور کمزور ہوتی ہیں۔ کیوی کے پَر اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ بمشکل نظر آتے ہیں۔ یہ رات کے وقت کھانا پینا تلاش کرنے نکلتا ہے، اپنی لمبی سی چونچ سے رات کے وقت سونگھ کر کیڑے مکوڑے تلاش کر کے اپنی خوراک حاصل کرتا ہے اور درختوں کی جڑوں میں اپنا ٹھکانا بناتا ہے۔
اس کی نسل تیزی سے معدوم ہوتی جا رہی ہے۔ ایک کیوی کا وزن ایک کلوگرام سے 3 کلو گرام تک ہوتا ہے۔ اس کا تعلق شتر مرغ کے خاندان سے ہے۔ اگر ان کی دیکھ بھال نہ کی گئی تو اگلی نسل ان کو دیکھ بھی نہیں سکے گی۔
کيوی ۔ Kiwi نیوزی لینڈ کا پرندہ ہے
[ترمیم]کیوی ایک ایسا پرندہ ہے جو اڑنے کے قابل نہیں۔ یہ پرندہ اپنی جسامت کے اعتبار سے سب سے بڑا انڈہ دیتا ہے۔ایک جوان کیوی کا وزن ایک کلوگرام سے 3 کلو گرام تک ہوتا ہے۔
کیوی کا تعلق شتر مرغ کے خاندان سے ہے۔
شکل و صورت
[ترمیم]یہ پرندہ دوسرے پرندوں سے کچھ مختلف دکھائی دیتا ہے۔ اس کا سر چھوٹا اور جسم پر پنکھ بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کی دم بالکل نہیں ہوتی ، ٹانگیں مضبوط اور جسم کے پچھلے حصے سے جڑی ہوتی ہے۔ کیوی کے پیر میں سامنے 3 موٹی اور مضبوط جھلی سے جڑی ہوئی انگلیاں ہوتی ہیں جبکہ اس کی پچھلی انگلی چھوٹی اور اوپر کو اٹھی ہوتی ہے۔ سامنے کی انگلیوں میں لمبے ناخن پائے جاتے ہیں۔ اس کے پر سرخ بادامی یا پھر بھورے ہوتے ہیں اور ان پر کالی دھاریاں بھی ہوتی ہیں۔ اس کے بال دوسرے پرندوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ یہ لمبے موٹے بالوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ اس کی آنکھیں چھوٹی اور کمزور ہوتی ہیں۔
کیوی کے پَر اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ بمشکل نظر آتے ہیں۔
رہن سہن
[ترمیم]کیوی سارا دن چھوٹے چھوٹے غاروں میں یا زمین کے گڈھوں میں گرے ہوئے پتوں کے ڈھیر میں چھپے بیٹھے رہتے ہیں اور رات ہونے پر غذا کی تلاش میں باہر نکل پڑتے ہیں۔ عام طور پر یہ شام ہوتے ہی پھرتیلے اور چست ہو جاتے ہیں۔ یہ شام کے وقت ایک طرح کی کرخت آواز نکالتا ہے جو ان کے نام سے ملتی جلتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں کے باشندوں نے اس کا نام "کیوی" رکھ دیا ۔
کیوی کو پالتو پرندوں کے طور پر بھی پلا جاتا ہے ۔
یہ ایک شریف پرندہ ہے بالکل گائے جیسا ہی سمجھ لیں ۔
رہائش
[ترمیم]کیوی معتدل ساحلی جنگلات میں رہتے ہیں ۔ کیوی ساری زندگی ایک ہی جیون ساتھی کے ساتھ گزار دیتے ہیں۔ ان کی عمر 20 سال تک ہوتی ہے۔
بریڈنگ
کیوی اپنا گھونسلا چھوٹے چھوٹے غاروں، گڑھوں یا زمین پر بناتے ہیں ۔ کیوی مارچ سے جون تک بریڈ کرتے ہیں۔ انڈوں کا رنگ سبزی مائل سفید ہوتا ہے۔ 62 سے 90 دن میں انڈوں سے بچے نکلتے ہیں۔
جب کیوی کے پیٹ میں انڈا ہوتا ہے تو کیوی کو کئی دن تک بھوکا رہنا پڑتا ہے۔کیوں کہ انڈے کا سائز کیوی کی اوکات سے بھی بڑا ہوتا ہے۔انڈے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں کھانے کی جگہ باقی نہیں رہتی۔کیوی کا سائز گھریلو مرغی کے برابر ہوتا ہے لیکن کیوی کا انڈا مرغی سے 6 گنا زیادہ بڑا ہوتا ہے ۔
خوراک
[ترمیم]ﮐﯿﻮﯼ ﻭﮦ ﻭﺍﺣﺪ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﮑﺎﺭ ﮐﻮ ﺳﻮﻧﮕﮫ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ -ان کی لمبی چونچ ان کے لیے بڑی بڑی مدد گار ہے۔ یہ اپنی مضبوط چونچ کے ذریعہ کائی اور سڑے گلے تنوں کو کرید کر اس کے اندر پائے جانے والے کیڑے مکوڑوں اور کیچوؤں کو پکڑ کر کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیج ، پھل مچھلی اور مینڈک وغیرہ بھی ان کی پسندیدہ غذا ہے۔
۔ کیوی اپنے رزق کے حصول کے لیے جو طریقہ اِختیار کرتا ہے وہ کافی دلچسپ ہے۔جب کافی تلاش کے باوُجود شکار ہاتھ نہیں لگتا تو یہ ایسی آواز نکالتا ہے جو بارش کی آواز سے مشابہ ہوتی ہے۔ زمین کے اندر رہنے والے کیڑے مکوڑے یہ سمجھ کر کہ بارش ہو رہی ہے، زمین سے باہر نکل آتے ہیں اور اس پرندے کی غذا بن جاتے ہیں۔
کیوی پرندہ: قدرت کا کیا معجزہ
[ترمیم]کیوی ایک پرندہ ہے جس کی شکل غیر معمولی ہے اور پرندوں کی عجیب عادتیں ہیں۔ معروف ماہر حیاتیات ولیم کیلڈر نے ان پرندوں کو "معزز ستنداریوں" کہا۔ اگر آپ اس عجیب و غریب مخلوق کو دیکھنے کے ل enough خوش قسمت ہیں ، تو غالبا. آپ اس ملاقات کو طویل عرصے تک یاد رکھیں گے۔
کیوی پرندہ جس کے جسم کی شکل ہوتی ہے وہ بغیر کسی دم کے پالنے والے مرغی سے ملتا ہے۔ اس کی انگلیوں کی مضبوط ٹانگیں ہیں ، اس کی نوک پر لمبی چونچ ہے۔ دوسرے تمام پرندوں میں ، نتھنے چونچ کی بنیاد پر واقع ہیں۔ کیوی کی چونچ کے قریب ، وبریسی واقع ہے ، جو کسی نہ کسی طرح اس پرجاتی کے پرندوں کو فلین فیملی سے متعلق بناتا ہے۔
یہ بھی دلچسپ ہے کہ پرندے کے پروں کی نشو و نما بہت خراب ہو چکی ہے اور یہ اڑ نہیں سکتی۔ کیوی کے پروں سے پریشان کیوں؟ پتہ چلتا ہے کہ انھیں آرام دہ نیند کے لیے ان کی ضرورت ہے۔ پرندے اپنی لمبی چوچک کو پنکھ کے نیچے رکھتے ہیں اور اسی پوزیشن پر سوتے ہیں۔اگر آپ کسی کیوی پنکھ کو بطور تحائف بنانا چاہتے ہیں تو آپ مایوس ہوجائیں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ پرندے کے جسم پر جس چیز کا احاطہ کیا گیا ہے اسے پنکھوں کے مقابلے میں اون کہنا آسان ہے۔ مختلف ذیلی ذیلیوں میں ان کا رنگ سرمئی سے ہلکے بھوری رنگ کے ہوتا ہے۔
کیوی پرندوں کی غیر معمولی بات نہ صرف ان کی غیر ملکی ظاہری شکل میں ظاہر ہوتی ہے ، بلکہ ان کی عادات میں بھی۔ پرندوں کی ہڈیاں دماغ کے خلیوں سے بھری ہوتی ہیں ، وہ دوسرے پرندوں کی طرح کھوکھلی نہیں ہوتی ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ کیوی ذہانت کے آثار ظاہر کر رہے ہیں۔ یہ خاص طور پر پرندوں کے ذریعہ بل بنانے کے عمل میں نمایاں ہے اور وہ ان میں رہتے ہیں اور گھوںسلا میں نہیں۔ کیوی ٹنکوں کی بہت سی شاخیں اور چکرا پن ہیں ، ایک رہائشی پانچ یا زیادہ سے زیادہ راستوں سے آراستہ ہو سکتا ہے۔ رہائش گاہ کے داخلی راستے پر بہت احتیاط سے نقاب لگا ہوا ہے جس میں ٹہنیوں اور گھاس کے ساتھ غیر معمولی پرندے شامل ہیں۔
کیوی دن کا بیشتر حصہ اپنے غار میں گزارتے ہیں ، غروب آفتاب کے بعد ہی شکار سے باہر جاتے ہیں۔ پرندے کیڑوں ، کیڑے ، بیر ، بیج اور آبی invertebrates پر کھانا کھاتے ہیں۔ بو کا ایک گہرا احساس اور لمبی مڑے ہوئے چونچ ، جسے وہ اب اور پھر زمین میں لانچ کرتے ہیں ، انھیں بہت جلد شکار کا پتہ لگانے کی اجازت دیتا ہے۔
کیوی خاندانی زندگی کی بھی اپنی خصوصیات ہیں۔ پرندے یکتا ہوتے ہیں اور اگر وہ ساری زندگی ایک دوسرے کے ساتھ وفادار نہیں رہتے ہیں تو ، یقینی طور پر ، متعدد سیزن میں۔ تاہم ، ان کی شادی کو مہمان شادی کہا جا سکتا ہے ، کیونکہ کیوی ایک ساتھ نہیں رہتے ہیں ، بلکہ صرف ایک دوسرے سے ملتے ہیں ، اپنے ساتھی کو یاد کرتے ہیں اور اس سے وفادار رہتے ہیں۔
نر انڈے ہیچنگ میں سرگرم عمل ہے۔ لیکن بچ bornوں کے پیدا ہونے کے بعد ہی ، ان کے والدین انھیں چھوڑ دیتے ہیں۔ زندگی کے پہلے دن سے ، کیوی زندہ رہنا سیکھتے ہیں ، صرف اپنی طاقت پر انحصار کرتے ہیں۔ اس پرجاتی کے پرندے طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں - 50-60 سال۔
بنیادی طور پر نیوزی لینڈ میں پایا جانے والا ، کیوی پرندہ اس ملک کی علامت بن گیا ہے۔ جب کئی دہائوں قبل ان پرندوں کی آبادی پر مکمل معدوم ہونے کا خطرہ درپیش تھا ، ریاست نے اپنی تعداد کو بحال کرنے کے لیے ایک قومی پروگرام تیار کیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ عنوان : Integrated Taxonomic Information System — تاریخ اشاعت: 2005 — ربط: ITIS TSN — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اکتوبر 2013
- ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List Version 6.3 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.6.3 — ربط: ITIS TSN
- ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List. Version 7.2 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.7.2 — ربط: ITIS TSN
- ^ ا ب پ عنوان : World Bird List — : اشاعت 6.4 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.6.4 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls
- ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List Version 7.1 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.7.1 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls
- ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List Version 7.3 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.7.3 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls
- ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List Version 8.1 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.8.1 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls
- ^ ا ب Brands, S. (2008)