مندرجات کا رخ کریں

کیمرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک بڑی شکلبندی (large format) عکاسہ جس میں اس کا عدسہ واضح طور پر دکھایا گیا ہے۔

عکاسہ یا کیمرا (Camera) ایک ایسی اختراع کو کہا جاتا ہے جس کے ذریعے ساکن اور یا متحرک تصاویر کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر ایک صامد نور (lightproof) خانے پر مشتمل ہوتا ہے جس کے ایک جانب ادخال نور کا راستہ ہوتا ہے اور اس کے اندر روشنی کے لیے حساس ایک غشا (film) لگائی گئی ہوتی ہے جو عکس کو اپنی سطح پر ثبت کر لیتی ہے۔ انگریزی لفظ camera کے ماخذ کے بارے میں اکثریت کی رائے یہ ہے کہ یہ لفظ عکاسۂ مظلمہ (Camera obscura) کی ترقی یافتہ شکل ہے، جبکہ اس کے بارے میں ایک اور گروہ کی رائے یہ بھی ہے کہ انگریزی کیمرا کا لفظ اصل میں عربی کے قمرہ سے ماخوذ ہے جس کے معنی تاریک کمرے کے ہوتے ہیں۔ عکاسۂ مظلمہ دراصل موجودہ کیمرے یا عکاسے کی ابتدائیییییییییی شکل و آلیہ ہے جو وقت حقیقی (real time) میں تصاویر یا عکس کو ظاہر کرتا ہے، مسلمان سائنسدان، ابن الہیثم نے سب سے پہلے اس کے طریقۂ کار کی وضاحت قوانین بصریات کے اصولوں کے تحت پیش کی[1][2] اور اس کا ذکر، بصریات پر اس کی مشہور کتاب، کتاب المناظر میں آتا جسے انگریزی میں Book of Optics کہا جاتا ہے اور اس کتاب پر ایک تبصرہ محمد الفارسی نے تحریر کیا تھا جسے التنقیح کے نام سے جانا جاتا ہے[3]۔ اور بعد میں اس کے لاطینی تراجم کیے گئے۔

فوٹو گرافی کیمرا:ساکت تصویری کیمرے کی ایجاد صدیوں کی تحقیق پر مبنی ہے، مورخین عام طور پر اس بات پر متفق ہیں کہ پہلا فوٹو گرافی کیمرا 1816 میں فرانسیسی جوزف نیکفور نیپس نے ایجاد کیا تھا۔

اس کے بعد وقتاً فوقتاً کیمرے کی ساخت میں اختراعات کی جاتی رہیں اور آج ساکت اور متحرک تصاویر والے کیمرے لوگ استعمال کر رہے ہیں۔

حوالہ جات و بیرونی روابط

[ترمیم]
  1. Nicholas J. Wade, Stanley Finger (2001), The eyes as an optical instrument: from camera obscura to Helmholtz's perspective; Perception 30 (10), p. 1157 - 1177.
  2. What is Camera Obscura? An online description
  3. Encyclopedia Britannica: Student Edition; Ibn al-Haytham[مردہ ربط]

نگار خانہ

[ترمیم]