مندرجات کا رخ کریں

پیپٹائڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہضمہ (peptide) ایسے مرکبات کو کہا جاتا ہے کہ جن کی آب پاشیدگی پر دو یا دو سے زائد امائنو ترشے حاصل ہوں۔ ان کو سادہ الفاظ میں ہضمیہ (peptone) کے چھوٹے ٹکرے کہا جا سکتا ہے جبکہ خود ہضمیات (peptones) بھی لحمیات کے چھوٹے اور جزوی ہضم شدہ حصے ہوتے ہیں۔ اگر بات کو نیچے سے شروع کیا جائے تو (صرف آسانی کی خاطر، نہ کے علمی لحاظ سے ) یوں کہا جا سکتا ہے کہ امائنو ترشے مل کر ہضمہ بناتے ہیں اور پھر ان کے بعد ان سے بڑے ہضمیہ کا درجہ آتا ہے اور ہضمیہ سے پھر لحمیات کا درجہ آتا ہے جو مکمل اور بہت بڑے بڑے سالمات ہوتے ہیں۔ انگریزی میں peptide کا لفظ پیپٹائڈ سے pept لے کر اس کے ساتھ ide کا سابقہ لگا کر بنایا گیا ہے، ide کا سابقہ دراصل ایک جیسے کیمیائی مرکبات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اردو لفظ ہضمہ کی جمع ہضمات کی جاتی ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]