پیامات
پیامات (انگریزی: Matchmaking) ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے یہ کوشش کی جاتی ہے کہ دو یا اس سے زیادہ لوگوں کے پیچ گہرے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی جائے، جیسے کہ شادی کا رشتہ قائم ہو۔ جدید طور پر کچھ دنیا کی جگہوں پر اس خدمت سے جڑے لوگ ڈیٹنگ اور لیو ان ریلیشن شپ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ کچھ مقامات پر جہاں پر کہ ہم جنس پسندی قانونًا درست ہے، اس خدمت سے جڑے لوگ ایک جنس کے لوگوں کے بیچ گہرے تعلقات کو فروغ دیتے ہیں۔ پیامات کا انگریزی متبادل میچ میکنگ ہے، جو ان سب کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں مشارکتوں کے لیے بھی مستعمل ہے، جیسے کہ ایک ہی جنس یا مختلف الجنس ٹینس کھلاڑیوں کا ایک ٹیم شکل میں کھیلنا، جیساکہ ٹینس، جس میں دو مرد ٹینس کھیلاڑی، دو خواتین یا پھر ایک مرد اور ایک خاتون کھلاڑی مل کر ایضًا اسی طرح کی متبادل صف بندی کے رو بہ رو نبرد آزما ہو کر اپنی کھیل کی صلاحیتوں کا بر سر عام مظاہرہ کرتے ہیں۔انگریزی اصطلاح آن لائن ویڈیو کھیلوں میں بھی مختلف المقام اور مختلف الہیئت شخصیات کے اتحاد کے لیے بھی مستعمل ہے۔ اسی طرح انگریزی کا لفظ اعضا کے عطیہ دہندگان کے بھی جوڑے بنانے کے لیے بھی مستعمل ہے۔
جدیدیت کی کوشش
[ترمیم]دنیا کے کچھ حصوں میں بالمُشافہ شریک حیات کے انتخاب کا طریقہ[1] اور آن لائن طریقوں کے ذریعے بھی لوگوں کو قریب لانے اور جوڑے بنانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔