پشیمانی
Appearance
پشیمانی (انگریزی: Remorse) ایک بے چینی کی کیفیت پیدا کرنے والا جذبہ ہے جو اس شخص کو ہوتا ہے جو اپنی حرکات پر تاسف محسوس کرتا ہے جو اس نے ماضی قریب یا ماضی بعید میں کیے تھے۔[1] یہ حرکات شرمندگی بھرے، چوٹ پہنچانے والی یا اصولًا غلط ہو سکتی ہیں۔ پشیمانی بڑی حد تک مجرمانہ نفس سے جڑی ہے اور یہ از خود پیدا ہونے والی مزاحمت ہے۔ جب کوئی شخص اپنی کسی حرکت یا کسی عمل کی انجام دہی میں کوتاہی اور ناکامی پر تاسف کا اظہار کرتا ہے، یہ پشیمانی کے سبب سے ممکن ہے یا اس کے پس پردہ دیگر عواقب کار فرما ہو سکتے ہیں، جس میں اپنے عمل پر سزا کا خوف بھی ہو سکتا ہے۔ لوگ پشیمانی کا اظہار معذرت کے ذریعے کرتے ہیں، تاکہ اس نقصان کو دور کیا جا سکے جو انھوں نے دانستہ یا نادانستہ انجام دیا ہو۔