مندرجات کا رخ کریں

پستان کا پمپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پستان کا پمپ (انگریزی: Breast pump) یا بریسٹ پمپ ایک آلہ ہے جس سے دودھ پلانے والی خواتین پستانوں سے دودھ کو خارج کرتی ہیں۔ جملہ آلات میں سے کچھ آلات ایسے ہیں جن سے کہ ہاتھ کے استعمال کے ذریعے دودھ کو خارج کیا جاتا ہے یا اس کے لیے پاؤں کی فعالیت کا سہارا لیا جاتا ہے یا خود کار آلات ہوتے ہیں جنہیں بجلی کے سہارے چلایا جاتا ہے۔

پیستان کاپمپ
Paper clip turned red as a result of the flame
پیستان کاپمپ

افادیت

[ترمیم]
Medela Lactaline
Medela Lactaline

0 پستان کے پمپ کا استعمال کئی وجوہ سے کیا جاتا ہے۔ ان میں نو مولود کا کم دودھ پینا یا بالکل نہیں پینا، اسقاط حمل یا کچھ مخصوص وجوہ سے دودھ کا بہت زیادہ پایا جانا ہے۔ یہ خاص طور پر کام کاجی خواتین کی ضرورت ہے۔ جب کوئی کام کاجی عورت کام پر بچے کی ولادت کے بعد واپس آتی ہے تو، چھاتی سے دودھ نکالنا کئی بار اس کے بچے کو دودھ پلانے میں مدد دیتا ہے۔
0 نکالا ہوا دودھ دیکھنے سے اس عورت کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کا بچہ کتنا دودھ پیتا ہے۔
0 اپنے بچے کو نکالا ہوا دودھ دینا، براہ راست دودھ پلانے کے مقابلے میں عورتوں کا بہت سا وقت بچاتا ہے!
0 کسی کا عورت کا وقت سے قبل پیدا ہونیوالا بچہ میری چھاتیوں کو چوسنے کے لیے ابھی بہت کمزور ہو سکتا ہے۔ اس وجہ سے اس عورت کو نکالے ہوئے دودھ کے ساتھ اس کی رضاعت کی ضرورت ہو سکتی ہے۔[1]

مشینی پستان کے پمپ کے مضر اثرات

[ترمیم]

کئی بار عورتوں ہسپتال میں چھاتی پر مشینی پستان کے پمپ لگانے سے دودھ کی جگہ خون نکلتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ رضاعت ایک فطری عمل ہے اور اس کی ان دیکھی یا نفی کی وجہ سے آلات کا سہارا لینا پڑتا ہے، جو غیر فطری ہونے کے سبب اپنے مضر اثرات چھوڑ جاتے ہیں۔[2] اسی وجہ سے کئی ترقیاتی ممالک میں رضاعت کے فروغ کے لیے انجمنیں بنائی جا چکی ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]