پال مارٹن
پال مارٹن | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
بادشاہی پریوی کونسل برائے کینیڈا | |||||||
کینیڈا کا وزیر اعظم 21واں | |||||||
مدت منصب دسمبر 12, 2003 – فروری 6, 2006 | |||||||
حکمران | الزبتھ دوم | ||||||
| |||||||
مدت منصب نومبر 21, 1988 – اکتوبر 14, 2008 | |||||||
| |||||||
وزیر مال 34واں کانڈائی | |||||||
مدت منصب 1993 – 2002 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Paul Edgar Philippe Martin) | ||||||
پیدائش | 28 اگست 1938ء (86 سال)[1][2][3][4] ونڈسر |
||||||
رہائش | مانٹریال, کیوبک | ||||||
شہریت | کینیڈا | ||||||
قد | 1.88 میٹر [5] | ||||||
مذہب | رومی کیتھولک | ||||||
عارضہ | پولیو | ||||||
اولاد | 3 بیٹے (پال, جیمی اور ڈیوڈ) | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان ، وکیل ، کارجو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
پال مارٹن کینیڈائی سیاست دان، جو لبرل پارٹی کا رہنما اور کینیڈا کا 21واں وزیر اعظم بنا۔ 14 نومبر 2003 کو جب جان کریچن نے دباؤ میں آ کر استعفی دیا، تو پال مارٹن لبرل جماعت کا لیڈر اور وزیر اعظم بنا۔ 2004 میں انتخابات میں کود پڑا مگر صرف اقلیت حکومت جیتنے میں کامیاب ہوا۔ 2006 میں پارلیمان میں عدم اعتماد کی وجہ سے انتخابات ہوئے، تو انتخابات میں شکست ہوئی۔ انتخابات سے پہلے لبرل جماعت کیوبک میں "ضامن قضیحت" کی وجہ سے دباؤ میں تھی۔ پال مارٹن نے ایک منصف کے ذریعہ اس کی عدالتی تحقیقات کروائیں، جس نے لبرل پارٹی کے کچھ کارندوں کو قصور وار ٹھرایا۔ مگر ذرائع ابلاغ لبرل جماعت کے خلاف زہر اگل رہا تھا۔ انتخابات سے کچھ دن پہلے گھڑ سوار پولیس نے بھی پال مارٹن کے وزیر خزانہ پر غلط الزام لگا کر انتخابات میں مداخلت کی۔[6] ذرائع ابلاغ نے لوگوں کو لبرل جماعت کو شکست دینے کا عندیہ دیا۔ پال مارٹن کھیل سمجھ گیا تھا، انتخابات کی رات اہل خانہ کے ساتھ تاش کھیلتا رہا۔ نتیجہ پہلے سے معلوم تھا۔ شکست کے بعد مارچ میں لبرل پارٹی کی باگ ڈور چھوڑ دی اور اگے انتخابات میں حصہ نہ لے کر سیاست سے سبکدوش ہو گیا۔
جان کریچن کی حکومت میں وزیر خزانہ رہا جس کے دوران اس نے وفاقی حکومت کا خسارہ ختم کر کے منافع کی طرف لے گیا اور یہی اس کا سب سے کامیاب دور سمجھا جاتا ہے۔ وزیراعظمی کے آخری سال 2005 میں کینیڈا کے اصل باشندوں کی حالت زار کی بہتری کے لیے صوبوں اور علاقہ جات کی حکومتوں سے تاریخی استصواب کرایا جسے کیلوانا معاہدہ کہتے ہیں، مگر نئی آنے والی سٹیفن ہارپر کی وفاقی حکومت نے اس کی پاسداری نہ کی۔ پال مارٹن اس معاہدہ کو اپنی سیاسی میراث بنانا چاہتا تھا۔ سبکدوشی کے بعد اصل باشندوں کی بہتری کے لیے نجی طور پر کوشاں رہا۔
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/120046660 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Paul-Martin — بنام: Paul Martin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Paul Edgar Philippe Martin — Library of Parliament of Canada person ID: https://lop.parl.ca/sites/ParlInfo/default/en_CA/People/Profile?personId=16713 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/martin-paul — بنام: Paul Martin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ https://globalnews.ca/news/2650683/why-the-world-prefers-tall-politicians/
- ↑ ٹورانٹو سٹار، 26 دسمبر 2009ء، "Travers: Why politicians are afraid to take on the RCMP"
- 1938ء کی پیدائشیں
- 28 اگست کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کے کینیڈین سیاست دان
- اکیسویں صدی کے کینیڈین مصنفین
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی کینیڈین کاروباری شخصیات
- بیسویں صدی کے کینیڈین سیاست دان
- کینیڈا کے وزرائے اعظم
- کینیڈا کے وزیر اعظم
- کینیڈی یاداشت نگار
- کینیڈین وزرائے خزانہ
- کینیڈین وکلاء
- کینیڈین رومن کیتھولک
- پیراڈائز دستاویزات میں مذکور شخصیات
- کینیڈین چیف ایگزیکٹو
- کینیڈین کارپوریٹ ڈائریکٹر