ملتانا سنگھ
Appearance
ملتانا سنگھ | |
---|---|
والد | مہاراجہ رنجیت سنگھ |
والدہ | رتن کور یا ایک مسلم خاتون کنیز |
پیدائش | 1819ء لاہور |
وفات | 1846ء (27 سال) لاہور، سکھ سلطنت، موجودہ پنجاب، پاکستان |
مذہب | سکھ مت |
شہزادہ ملتانا سنگھ بہادر یا کُنور ملتانا سنگھ (پیدائش: 1819ء– وفات: 1846ء) سکھ سلطنت کے بانی مہاراجا رنجیت سنگھ کا پانچواں بیٹا تھا جس کی والدہ رتن کور تھی۔
سوانح
[ترمیم]ملتانا سنگھ کی پیدائش 1819ء میں ہوئی۔ چند سکھ تحقیقی ذرائع سے معلوم ہوتا ہے کہ ملتانا سنگھ کی ماں مائی نکائن کے گھرانے کی ایک مسلمان کنیز تھی جس کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔ بعد ازاں بچپن میں اُسے رتن کور کی نگرانی میں دے دیا گیا۔