مندرجات کا رخ کریں

مسلم سلیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مسلم سلیم
[[File:
مسلم سلیم
|120px|alt=]]
پیدائش01 نومبر 1950ء
ہردوئی، شاہ آباد، انڈیا
وفات11 دسمبر 2019ء بھوپال، مدھیہ پردیش
رہائشبھوپال، , مدھیہ پردیش
اسمائے دیگرمسلم سلیم
پیشہادب سے وابستگی،
وجہِ شہرتشاعری ، صحافت
مذہباسلام

مسلم سلیم : (پیدائش یکم نومبر 1950) - بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی دار الحکومت شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والے مسلم سلیم، جن کو اردو ترقی و ترویج کی خواہاں شخصیت کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک شاعر کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے۔ مسلم سلیم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے آنرز اور الہ آباد یونیورسٹی سے ایم اے عربی کیا ہے۔ مسلم سلیم ایک کثیر اللسانی صحافی ہیں، جنھوں نے بھارت کے سب سے زیادہ مقبول انگریزی، ہندی اور اردو اخبارات کے ساتھ کام کیا ہے۔ مسلم سلیم صاحب 11 دسمبر 2019 کو اپنے آبائی شہر بھوپال ریاست مدھیہ پردیش میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔

بچپن اور تعلیم

[ترمیم]

والدمحترم ڈاکٹر سلیم واحد سلیم اپنے وقت کے خوش گو شاعر تھے اور نقوش، ادبِ لطیف و دیگر معتبر جرائد میں 1986 سے 1990 تک بکثرت اور باقاعدگی کے ساتھ شائع ہوتے رہے۔ ابھی چند برس پہلےلاہور یونیورسٹی میں ان پر تحقیق بھی ہوئی۔ آپ مشہور اردو نقاّد اور ماہر اقبالیات و غالب خلیفہ عبد الحکیم کے بھتیجے تھے۔ علی گڑھ طبّیہ کالج کے تاسیسی پرنسپل عطاءاﷲ بٹ والدصاحب کے پھوپھا تھے۔ والدہ محترمہ امِّ حبیبہ صاحبہ سے ّد عبد الباقی صاحب کی پوتی تھیں۔ جو محمدن انگلو اورئینٹل کالج (اب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) کے پہلے پانچ طلبہ مے ن شامل تھے اور فارغ التحصے ل ہو کر وہے ں برسر ( bursar) کے عہدے پر تا عمر فائز رہیں۔ مسلم سلیم اتر پردیش کے ضلع ہردوئی کے قصبہ شاہ آباد میں یکم نومبر 1950 میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے منسلک اسکولز ہی میں ہوئی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی۔ اے۔ (سیاسیات) اور الہ آباد یونیورسٹی سے یم۔ اے۔ (عربی) پاس کیے۔

پیشہ ورانہ اور ادبی سفر

[ترمیم]

1979 میں بھوپال کے بھاسکر گروپ آف نیوز پیپرز کے اردو اخبار آفتاب جدید سے اپنا صحافتی میدان شروع کیا۔ 1986 میں اس گروپ کے انگریزی اخبار نیشنل میل سے بھی جڑ گئے۔ 2008 میں انگریزی اخبار سینٹرل کرونیکل میں بیورو چیف اور 2012 تک ہندوستان ٹائمز سے جڑے رہے۔ فی زمانہ پبلک ریلیشنز حکومت مدھیہ پردعش سے منسلک ہیں۔

ادبی سفر

[ترمیم]

ادبی تخلیقات 1971 سے کرتے آ رہے ہیں۔ جن میں غزلیات، افسانے بھی شامل ہیں۔ انکا پہلا افسانہ ننگی سڑک تھا۔ مسلم سلیم ایک عظیم شاعر اور دنیا کے ہر ملک کے اردو شاعر اور ادیب کی وسیع ڈیٹا بیس کے خالق ہیں۔ مسلم سلیم کے والد ڈاکٹر سلیم واحد سلیم بھی ایک عظیم شاعر تھے جو خلیفہ عبد الحکیم کے بھتیجے تھے۔ مسلم سلیم کی غزلوں کو گجرات یونیورسٹی، پاکستان کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کا نام انڈین مسلم لیجینڈس میں شامل کیا گیا ہے رسالہ فکرِنو، لاہور نے مسلم سلیم 9 صفحات کا گوشہ شائع کیا ہے۔ کئی ہندوستانی رسالوں نے بھی ان پر خاص نمبر شایع کیے ہیں۔ وہ دنیا میں واحد شاعر ہیں، جن کی نیو یارک سے سڈنی کے تک 32 شاعروں نے55 شعری نذرانے پیش کیے ہیں۔

نمونہ کلام

[ترمیم]
ہر خواہش کب کس کی پوری ہوتی ہے ہوتی ہے پر تھوڑی تھوڑی ہوتی ہے
جب ہم نے زندگی کی گنیں راحتیں تمام لمحات میں سمٹ سی گئیں مدّتیں تمام

تصانیف اور تالیفات

[ترمیم]
  • آمد آمد - مجموعہ کلام
  • سکھ کی نیند - افسانہ جو آل انڈیا روڈیو پر 14 جولائی 1979 میں نشر ہوا۔
  • بی بی سی پر 1982 میں انٹرویو ==اعزاز اور ایوارڈ==
  • 1971 میں افسانہ ’ننگی سڑک پر‘ پر علی گڑھ مسلم ے ونی ورسٹی مے ں انعام و اعزاز۔
  • 1983 ء میں یاد باسط طرحی مشاعرے میں اوّل انعام اور اعزاز۔
  • جشنِ مسلم سلیم : مسلم سلیم کی خدمات کے اعتراف میں اردو یوتھ فورم بھوپال کی جانب سے ایک جلسہ بنام جشنِ مسلم سلیم اردو اکیڈمی بھوپال میں منایا گیا۔(30 دسمبر 2012)

اردو دائریکٹری

[ترمیم]

بھارت کے شعرا اور مصنفین کی ڈائرکٹری بنانے کی کوشش بھی کی گئی۔ قومی سطح پر ایک ڈائریکٹری اور ریاستی سطح پر بھارت کی چند ریاستوں کی ڈائرکٹریز بھی بنائی گئیں، جن کا اہم مقصد شعرا اور مصنفین کا تعارف اردو دنیا سے کروانا تھا۔ ان ڈائرکٹریز کی تمام معلومات کھوج خبر نیوز ڈاٹ کوم اور دیگر بارہ بلاگز پر دستیاب ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1279487268902706&id=100005243343973

بیرونی روابط

[ترمیم]