لہجہ (لسانيات)
Appearance
لسانيات میں لہجہ بول چال کے اس طریقے یا ڈھنگ کو کہتے ہیں جو کسی شخص، شہر، صوبے، علاقے یا ملک میں خاص پایا جاتا ہو۔ لہجہ کو انگریزی میں ایکسینٹ (accent) کہتے ہیں۔ ایک ہی زبان کے بہت سے لہجے ہو سکتے ہیں۔ وقت اور فاصلہ بھی نیا لہجہ پیدا کرنے کا ایک سبب ہوتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی زبان کے ساتھ جب ہمسایہ زبانیں بولی جاتی تو لہجے کا تشکیل ہوتا ہے۔ جب کہ ایک بولی اسی زبان کی دوسری بولیوں سے ایک ہی وقت میں کا از کم تین سطحوں پر مختلف ہوتی یے، یعنی تلفظ، قواعد اور ذخیرہ الفاظ سے امریکی اور برطانوی انگریزی کے خواندہ متکلمین کے لیے ہم کہہ سکتے کہ وہ دو مختلف بولیاں بولتے ہیں کیوں کہ ان کے درمیان یہ تینوں طرح کے فرق موجود ہوتے ہیں۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ لسانیات ایک جامع تعارف، محمد شیراز دستی، صفحہ 100، اوکسفرڈ یونی ورسٹی پریس، کراچی، 2023ء