لودھی باغ
Appearance
لودھی باغ (ہندی: लोधी बाग़, نگریزی: Lodi Gardens) نئی دہلی، بھارت میں ایک باغ ہے۔ یہ 90 ایکڑ (360،000 مربع میٹر) [1] میں پھیلا ہوا ہے۔ اس میں مقبرہ محمد شاہ، مقبرہ سکندر لودھی، شیشہ گنبد اور بڑا گنبد موجود ہیں۔ برطانوی عہد میں اس باغ کا نام لیڈی ولنگٹن پارک تھا۔ باغ کے وسط میں لودھی خاندان کے مقبرے، فوارے، تالاب، پھول اور جوگنگ ٹریک بھی بنے ہوئے ہیں۔ یہ علاقہ ایک گاؤں ہوا کرتاتھا جس کے اردگرد پندرہویں اور سولہویں صدی کے سید اور لودھی خاندانوں کی یادگاریں تھیں۔ انگریزوں نے 1936 میں اس کو دوبارہ آباد کیا۔ یہاں قومی بونجائی پارک بھی ہے، جس میں بونجائی کا اچھا ذخیرہ موجود ہے۔ اس میں بوٹینیکل گارڈن بھی ہے، جہاں درختوں کی مختلف قسمیں ہیں۔ اس میں روز گارڈن اور گرین ہاؤس بھی ہیں۔ کئی طرح کے پرندے یہاں سال بھر دیکھے جا سکتے ہیں۔ [2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "ASI have included the remaining unprotected monuments of Lodhi Garden under the Delhi Circle protection umbrella"۔ The Hindu۔ 16 October 2002۔ 02 اگست 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2017
- ↑ "Heritage walk marks 75th anniversary of Lodhi Garden"۔ 02 اپریل 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2017
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر لودھی باغ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Lodi Gardens at wikimapia
- Lodi Garden Delhiآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ delhihelp.com (Error: unknown archive URL)