لودهراں
شہر | |
لودهراں Lodhran | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | لودھراں |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
لودهراں پاکستان کا ایک شہر ہے جو صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں واقع ہے۔ یہ ضلع لودھراں اور تحصیل لودھراں کا صدر مقام بھی ہے۔ اس کی تین تحصیلیں ہیں لودھراں،کہروڑپکا، دنیاپور قومی شاہراہ (N 5) اس شہر کے درمیان سے گزرتی ہے اور اس کو ملتان، بہاولپور، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کراچی اور پاکستان کے دوسرے بڑے شہروں سے ملاتی ہے۔
لودهراں ریلوے اسٹیشن پاکستان ریلویز کی کراچی - پشاور مرکزی ریلوے لائن پر لودهراں کے درمیان واقع ہے۔ یہاں کچھ ایکسپريس ٹرینیں رکتں ہیں۔ یہ لودهراں - رائے ونڈ براستہ پاکپتن برانچ ریلوے لائن کا جنکشن بھی ہے۔ جنکشن ھونے کے باوجود یہاں ٹرینوں کا نہ رکنا ایک لمحہ فکر ہے حالانکہ اس سٹاپ سے ریلوے کافی ریونیو کما رھا ہے مزید ٹرینوں کے سٹاپ رکھ کر ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
لودھراں میں مختلف زبانیں بولنے والے لوگ ہیں جن کا آپس میں اتحاد اور بھائی چارہ قائم ہے۔ مختلف زبانوں میں اردو پنجابی سرائیکی رانگڑی پشتو قابل ذکر ہے۔یہاں پر سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان سرائیکی ہے جو پورے ضلع میں 80 فیصد بولی جاتی ہے۔ یہ بہت میٹھی زبان ہے۔ لودھراں کے لوگ اپنی مہمان نوازی میں بہت مشہور ہیں۔ لودھراں کی مشہور سوغات میں حکمی حلوہ اور علی خان ترین کے آم دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
تاریخی مقامات میں ٹبہ تلواڑہ جو لودھراں کے مشرق میں 2 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے جو ایک پرانا اور قدیمی شہر تھا ایک بہت بڑے ٹیلے کی شکل میں موجود ہے اور اس کے واضح آثار موجود ہیں لیکن محکمہ آثار قدیمہ کی نا اہلی کی وجہ سے یہاں سے مٹی نکالی جا رہی ہے اور رفتہ رفتہ اس قدیمی شہر کے آثار ختم کیے جا رہے ہیں۔ یہاں لوگ اب بھی آتے ہیں اور یہاں سے مٹی کھود کر قیمتی نواردات نکال کر لے جاتے ہیں۔ لودھراں میں ساری قوموں کے لوگ آباد ہیں سید، بخاری، لودہرا، بھٹہ، ترین، بلوچ، کمبوہ، شیخ، قریشی، رانا، ٫وگن، کھرڑی، لیکن سب سے قابل ذکر آرائیں برادری کے لوگ ہیں جو یہاں کی کل آبادی کا 60 فیصد ہیں۔