قبردی زبان
Appearance
| ||||
---|---|---|---|---|
ذاتی نام | (قبردی میں: Къэбэрдей) (قبردی میں: Адыгэбзэ) (قبردی میں: Къэбэрдей Адыгэбзэ) |
|||
متکلمین | 1600000 (2007) | |||
کتابت | سیریلیک رسمِ خط ، لاطینی حروفِ تہجی ، عربی رسم الخط | |||
آیزو 639-2 | kbd | |||
آیزو 639-3 | kbd | |||
درستی - ترمیم |
قبردی زبان (Keberdéybze / قەبەردەییبزە)، جو شمال مغربی قفقازی زبانوں میں سے ایک ہے، تقریباً 650،000 افراد بولتے ہیں، جن کی اکثریت روس کے جمہوریہ قبردیہ و مالقاریہ (Kabardino-Balkaria) اور جمہوریہ قاراچائی و چرکسیہ (Karachay-Cherkessia) میں رہائش پزیر ہے۔ یہ زبان ترکیہ، سعودی عرب، اردن اور امریکا میں بھی بولی جاتی ہے۔ قبردی زبان کو مشرقی چرکسی یا چرکسی بالا زبان بھی کہا جاتا ہے۔
قبردی زبان کو پہلی مرتبہ سنہ 1923ء میں لاطینی رسم الخط میں تحریر کیا گیا۔ سنہ 1936ء کے بعد سے یہ زبان سیریلی رسم الخط میں لکھی جا رہی ہے۔ دیگر قفقازی زبانوں کی طرح قبردی زبان میں حروف علت (واؤل) کی تعداد انتہائی کم ہے، جبکہ حروف صحیح (کانسوننٹ) کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ بعض حروف صحیح کو تحریر کرنے کے لیے چار حروف تک کے مجموعے استعمال کیے جاتے ہیں۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Kabardian Language". Omniglot (انگریزی میں). Retrieved 2025-01-03.