عزیز نبیل
شاعر و نقاد و محقق
پیدائش
[ترمیم]نام عزیزالرحمن اور تخلص نبیل۔ 26 جون 1976ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔
تعلیم
[ترمیم]جامعہ ملیہ اسلامیہ سے گریجویشن اور انسٹی ٹیوٹ آف میٹیریلس مینجمنٹ، چنئی سے پوسٹ گریجویشن کیا۔
عملی زندگی
[ترمیم]1999ء سے دوحہ قطر میں بسلسلہء روزگار قیام پزیر ہیں۔
شعر و ادب
[ترمیم]ان کی شاعری اپنے عہد کی ممتاز ترین آوازوں میں سے ایک ہے،
قطر کی مشہور تنظیم انجمن محبانِ اردو ہند قطر کے جنرل سکریٹری ہیں اور بحرین کی اہم ادبی تنظیم مجلسِ فخرِ بحرین برائے فروغِ اردو کے مشیرِ خاص ہیں۔[1]
اعزاز
[ترمیم]2020ء میں “عزیز نبیل کی ادبی خدمات“ پر ریسرچ ورک لاہور، پاکستان کی لیڈز یونیورسٹی سے ایک طالب علم کو ایم فل کی ڈگری ایوارڈ ہوئی ہے۔
تصانیف
[ترمیم]خواب سمندر (2011ء) اور آواز کے پر کھلتے ہیں (2019ء) اب تک دو شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ اور دیوناگری رسم الخط میں شاعری کا انتخاب پہلی بارش (2019ء) کے نام سے راج کمل پرکاشن کے زیرِ اہتمام شائع ہوا ہے۔ اس کے علاوہ معروف شعرا پر تحقیق و تدوین کی ہوئی چار کتابیں شائع ہو چکی ہیں، جو درج ذیل ہیں۔
- فراق گورکھپوری، شخصیت شاعری اور شناخت
- عرفان صدیقی ۔ حیات ، خدمات اور شعری کائنات
- پنڈت برج نرائن چکبست۔ شخصیت اور فن
- پنڈت آنند نرائن ملّا۔ شخصیت اور فن
ادارت
[ترمیم]عزیز نبیل کتابی سلسلہ مجلہ دستاویز کے مدیرِ اعلی ہیں۔ جس کے اب تک چار دستاویزی نوعیت کے ضخیم شمارے شائع ہو چکے ہیں۔
اردو کے اہم ادبی رسائل و جرائد
اردو کے اہم غیر مسلم شعرا و ادبا
اردو کی اہم خود نوشت آپ بیتیاں
اکیسویں صدی کے رفتگاں کے نام
آبائی تعلق اترپردیش، الہ آباد (مئو ائمہ) سے ہے، جبکہ مستقل سکونت بھیونڈی (تھانے ضلع) مہاراشٹرا میں ہے۔