شیرگھاٹی
Appearance
شیرگھاٹی بہار بھارت کے گیا ضلع کا ایک قصبہ ہے۔ مورہارندی اسے گھیرے ہوئے ہے۔ مریخ سے آنے والا ایک الکا 25 اگست 1865 میں یہاں گرا، جسے اب لندن کے ایک عجائب گھر میں رکھا گیا ہے اور اسے شیرگوٹی میٹیورائٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
شیرگھاٹی چیرو سلطنت کے زیر نگیں تھا۔ 1700ء میں روہیلہ سربراہ اعظم خان اس کے حکمراں بنے۔ 1857ء میں راجا جہانگیر بخش خان نے انگریزوں کے خلاف آزادی کی لڑائی لڑی تھی۔