مندرجات کا رخ کریں

شہوانیانا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فحش فلموں کی اداکارہ لیزا این 2010ء میں ایک ایوارڈ کی تقسیم کے موقع پر ایسا بسٹئر پہنی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جس سے ان کی چھاتیوں کی ساخت کی نمائش ہو رہی ہے۔ یہ در حقیقت عوامی محافل میں مظاہروں کی دنیا کے ستاروں کی جانب سے شہوانیانے کی کوشش کی ایک مثال ہے۔

شہوانیانا، شہوانی شکل دینا، شہوانی بنانا (انگریزی: Sexual objectification) ایک ایسی کوشش ہے جو جنسی جذبات کو ابھارنے کا سبب بنتی ہے۔[1] یہ کوشش اکثر تفریحی میڈیا میں کی جاتی ہے کہ انسانی جسم کو ایک لذت اندوز انداز میں یا شہوانی شکل کے حامل انداز میں پیش کیا جائے۔ یہ کوششیں مرد اور خواتین دونوں کے جسموں کے ساتھ ممکن ہے۔ تاہم زیادہ تر توجہ یہ صنف نازک یا خواتین کے جسم کی نمائش، اسے شہوانیا کر ایک دل و دیدہ اور جاذب اور پر کشش انداز میں پیش کیا جائے۔ اس کی کئی مثالیں ملتی ہیں۔ مثلًا بالی وڈ کی اداکاراؤں کے کپڑوں کی سلائی ہوتی ہے۔ کئی بار ہیروئن یا رقاصہ ایسا بلاؤز بہنتی ہے، جس منہ جھکا ہوا ہوتا ہے اور اس طرح جھاتی کی ساخت نمایاں ہوتی ہے۔ اسی طرح کبھی کسی نغمے میں اداکارہ لہنگا تو پہنتی ہے، مگر ساڑی نہیں پہنتی یا گانے کے دوران اتار کر پھینک دیتی ہے۔ اسی طرح سے کئی بالی وڈ کے نغمے بارش میں فلمائے جاتے ہیں، جس میں ادا کار اور ادا کارہ بھیگ جاتے ہیں۔ گیلے پن کی وجہ سے اکثر ادا کارہ کے جسم کی ساخت نمایاں ہوتی ہے۔ یہ بھی شہوانیانے ہی کی ایک کوشش ہے۔

فوٹو شوٹ

[ترمیم]

فوٹو شوٹ کی اصطلاح اس طریقے کو بیان کرتی ہے جس میں کسی ماڈل کو مختلف انداز میں شوٹ کیا جاتا ہے۔ ویسے تو یہ عکاسی کا فنی کمال ہونا چاہیے، مگر اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ اگر ماڈل لڑکی ہو تو کئی تصاویر میں جاذبیت لانے کے ٌلیے انھیں شہوانی بنایا جاتا ہے۔ مثلًا ایک ہی ماڈل ایک تصویر مکمل کپڑے پہنی ہوتی ہے۔ کہیں وہ لمبے اور کھلے گریبان والا لباس پہنتی ہے۔ کہیں وہ بکنی پہنی ہوتی ہے تو کہیں کسی تصویر میں اپنی چھاتیوں کو ہاتھوں سے چھپاتی ہے۔ کہیں وہ ماڈل اپنے جسم کسی پیڑ یا پتوں سے ڈھانکتی ہے۔ کچھ فوٹو شوٹ میں ماڈل الگ الگ زاویوں سے برہنہ شوٹ کی جاتی ہے۔[2] اس طرح کی تصاویر پلے بوائے اور پینٹ ہاؤز جیسے رسالوں میں بہت عام ہیں۔ اس طرح کی تصاویر شہوانیانے کا کام کرتی ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. شہوانی ، شہوت انگیزی[مردہ ربط]
  2. "photo shoot"۔ www.merriam-webster.com۔ میریام ویبسٹر۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-10