سریانی زبان
سریانی ܠܫܢܐ ܣܘܪܝܝܐ لِشّا سُرایا | |
![]() "لِشّا سُرایا" تحریری سریانی زبان میں (اِسطَرَنگَیلا رسم الخط) | |
تلفظ | /lɛʃʃɑ:nɑ: surjɑ:jɑ:/ |
---|---|
خطہ | بین النہرین (قدیم عراق)، کیرالہ، شمال مشرقی شام، جنوب مشرقی ترکی، شمال مغربی ایران، لبنان، سرزمین بحرین، زرخیز ہلال[1] |
عہد | پہلی صدی عیسوی؛ تیسری صدی کے بعد ایک مقامی زبان کے طور پر زوال پزیر ہوئی اور شمال مشرقی نو آرامی اور مرکزی نو آرامی زبانوں میں ترقی ہوئی۔[2] |
سریانی ابجد | |
رموزِ زبان | |
آیزو 639-2 | syc |
آیزو 639-3 | syc |
گلوٹولاگ | clas1252 |

سریانی زبان (مشرقی سریانی: ܠܸܫܵܢܵܐ ܣܘܼܪܝܵܝܵܐ، لِشانا سُريايا؛ مغربی سریانی: ܠܶܫܳܢܳܐ ܣܽܪܝܳܝܳܐ، لِشونو سُريويو) سامی زبانوں کے خاندان سے ہے اور آرامی زبان سے نکلی ہے۔ آرامی زبان اپنے دور ترقی میں دو لہجہ میں تقسیم ہو گئی تھی، ایک عراق میں رائج تھا اور دوسرا شام میں۔ یہی نقطہ آغاز ہے سریانی زبان کا۔
تاریخ
[ترمیم]عہد مسیحیت
[ترمیم]گوکہ سریانی زبان نے اس کے بھی بہت بعد پرپرزے نکالے۔ غالباً پہلی یا دوسری صدی عیسوی میں۔ اور چوتھی صدی عیسوی میں مسیحی مدارس نے اس کی ترقی میں زبردست کردار ادا کیا۔ آج بھی اس کا شمار مسیحیت کی تین اہم ترین زبانوں یونانی، لاطینی اور سریانی میں ہوتا ہے۔ مسیحیوں نے اس زبان کو کبھی مٹنے نہیں دیا۔
عہد اسلامی
[ترمیم]عہد اسلامی میں بھی سریانی زبان خوب پھلی پھولی۔ لیکن جس طرح اندلس میں مسلمانوں کے زوال کی وجہ سے عبرانی زبان فنا بر دوش ہو گئی تھی، اسی طرح خلافت عباسیہ پر تاتاری یلغار کے نتیجہ میں سریانی زبان بھی زوال آمادہ ہو گئی۔ لیکن مسیحی کنیسہ نے اس کو ناپید ہونے سے بچالیا۔ آج یہ زبان کئی ممالک میں موجود ہے۔
ادب مہجر
[ترمیم]جس طرح عربی زبان میں ادب مہجر کا وجود ہے، اسی طرح سریانی زبان میں بھی ادب مہجر پایا جاتا ہے۔ سویڈن حکومت کا خاصا تعاون رہا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Healey 2012، صفحہ 637-652
- ↑ Healey 2012، صفحہ 637, 649
![]() |
ویکی ذخائر پر سریانی زبان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- کثیرلسانی معاونت سانچے
- آرامی زبانیں
- بحرین کی زبانیں
- رسوماتی زبانیں
- زبانیں
- زرخیز ہلال
- سامی زبانیں
- سریانی زبانیں
- سریانی مسیحیت
- سوریہ کی زبانیں
- عبادتی زبانیں
- عراق کی زبانیں
- کلاسیکی زبانیں
- لبنان کی زبانیں
- ویب آرکیو سانچے مع وے بیک روابط
- کردستان کی زبانیں
- لسانی ثنویت
- آرمینیا کی زبانیں
- جارجیا کی زبانیں
- اسرائیل کی زبانیں
- سریانی ادب
- معدوم زبانیں
- اشوریہ
- ترکیہ کی زبانیں
- ایران کی زبانیں
- ایشیا
- سوریہ