سدرشن فاخر
Appearance
سدرشن فاکر : (Sudarshan Faakir सुदर्शन 'फकिर') ( 1934 – 2008) ایک بھارتی اردو شاعر ہیں۔ ان کا کلام اکثر بیگم اختر اور جگجیت سنگھ نے گایا ہے۔ سدرشن فاکر ایک غیر مسلم اردو شاعر تھے جن کا تعلق مشرقی پنچاب سے تھا۔ ان کا عالمی شہرہ یافتہ گیت “یہ دولت بھی لے لو یہ شہرت بھی لے لو، بھلے چھین لو مجھ سے میری جوانی ‘‘ کافی مقبول ہے۔ سدرشن فاکر ایک ایسے گیت کار ہیں جن کے پہلے ہی گیت کو فلم فیئر اعزاز ملا۔ ایک اور مقبول گیت “ہم سب بھارتیہ ہیں“ ان ہی کی تخلیق ہے۔ ملکہ غزل بیگم اختر کے پسندیدہ شاعر تھے۔ فاکر نے اعلیٰ تعلیم جالندھر سے حاصل کی۔ یہ آل انڈیا ریڈیو سے بھی جڑے رہے۔