مندرجات کا رخ کریں

زچگی کی رخصت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک ماں اور اس کی بیٹی

زچگی کی رخصت (انگریزی: Maternity leave) وہ رخصت ہے جو زچگی سے کچھ پہلے سے شروع ہو کر کے گود لینے کی چھٹی بھی شامل ہے جو کسی بھی عورت استعمال کر سکتی ہے۔ زچگی کی چھٹی عام طور سرکاری اور کئی بڑے کاروباری اداروں میں ایک تسلیم شدہ معمول ہے اگرچہ اس کی مدت ملک اور مقامی قوانین کے لحاظ سے 8 ہفتوں سے 52 ہفتوں تک ہوتی ہے۔ عام طور پر اس کی ادائیگی کی چھٹی ہوتی ہے اور اگر اس میں توسیع کی ضرورت ہوتی ہے تو بلا معاوضہ چھٹی بھی دی جا سکتی ہے۔ والد کے لیے والدین کی چھٹی صرف چند ممالک میں دستیاب ہے۔ زیادہ تر ادا شدہ چھٹی صرف چند دن کی ہوتی ہے۔[1] اس کے علاوہ کچھ مقامات پر تعداد اولاد کے لحاظ سے بھی یہ اجرت اور بلا اجرت ہو سکتی ہے۔ مثلًا، ایک یا دو بچوں تک یہ مختلف میعادوں کے لیے با اجرت ہو سکتی ہے، بعد میں یہ بلا اجرت ہوا کرتی ہے۔

اہمیت

[ترمیم]

زچگی کی رخصت ایک فطری ضرورت کی تکمیل ہے۔ حمل کے اخری ایام اور ولادت کے کچھ وقت کے بعد اکثر خواتین رجوع بہ کار نہیں ہو سکتی ہیں۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ زچگی کی چھٹی کے بعد کام پر واپس آنا کبھی کبھی مشکل ہو سکتا ہے۔ اگر کسی عورت کو نیند کی راتوں کے بعد کسی بچے کے ساتھ جلد دفتر جانا پڑا تو یہ عورت شاید بہت تھکی ہوئی ہو سکتی ہے۔ نفسیاتی طور پر عورتوں پچھتاوا بھی ہو سکتا ہے کیونکہ ان کو اپنے بچے کو تنہا چھوڑنا پڑتا ہے اور کوئی اور اس کی دیکھ بھال کررہا ہے۔ خوش قسمتی سے ، ایسے طریقے موجود ہیں جن کی وجہ سے روزمرہ کے کاموں میں واپس آنا آسان ہوجاتا ہے۔[2] ان میں خاندان میں کسی بزرگ یا کسی موجود جوان شخص کا ہونا بھی ہے اور بچوں کی دیکھ ریکھ کے کرش بھی ہیں۔ کچھ دفاتر میں کرش بھی ہیں۔ شدید اور نامساعد حالات میں اجرت کے نقصان یا نوکری کھو کر بھی عورتوں کو بچوں کی پرورش کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے کم از کم کچھ شروعاتی میعاد کی زچکی کی رخصت عملًا ناگزیر ہے۔


مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]