روش صدیقی
Appearance
روش صدیقی کا حقیقی نام شاہد عزیز صدیقی تھا۔ یہ 10/جولائی 1911ء کو جوالا پور، ضلع سہارن پور میں پیدا ہوئے تھے۔ ہردوار کی درس گاہ گُرُوکُل کانگڑی بھی یہیں ہے جہاں روش نے سنسکرت کی تعلیم حاصل کی۔ پھر اردو ،فارسی، عربی کی تعلیم حاصل کی۔۔ روش نے 1947ء میں آزادی کے بعد جوالا پور سے نکل کر مرادآباد میں سکونت اختیار کرلی۔ 1955ء میں مرادآباد سے دہلی آئے اور آل انڈیا ریڈیو میں اردو کے چیف پروڈیوسر بن گئے تھے۔ 22/جنوری 1971ء کو روش صدیقی ایک مشاعرے میں شرکت کے لیے شاہجہاں پور گئے۔ یہیں پر کلام سناتے ہوئے دل کا شدید دورہ پڑا۔ 23/جنوری 1971ء کو وہ انتقال کر گئے تھے۔ ان کی غزلیات کا مجموعہ ’’محراب غزل‘‘ 1959ء میں دلی سے طبع ہوا تھا حالانکہ ان کے نوشتہ کلام کا اکثر حصہ اب بھی غیر مطبوعہ ہے۔[1]