خطۂ بالٹک
Appearance
دیگر استعمالات کے لیے دیکھیے بالٹک (ضد ابہام)
خطہ بالٹک ایک غیر واضح اصطلاح ہے جو بحیرہ بالٹک کے گرد واقع ممالک کے بارے میں مختلف پیرائے میں استعمال کی جاتی ہے۔
سیاق و سباق کی بنیاد پر خطہ بالٹک کی اصطلاح مندرجہ ذیل کے لیے استعمال ہو سکتی ہے:
- بحیرہ بالٹک کے ممالک – وہ ممالک جو بحیرہ بالٹک تک رسائی رکھتے ہیں: ڈنمارک، اسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، لیٹویا، لتھووینیا، پولینڈ، روس اور سویڈن
- موجودہ بالٹک ریاستیں-اسٹونیا، لیٹویا، لتھووینیا اور روس کے زیر انتظام علاقہ کیلنن گراڈ
- مشرقی پرشیا اور لیوونیا، کور لینڈ اور اسٹونیا (سویڈش اسٹونیا) اور روسی اسٹونیا کے قدیم علاقے
- روسی سلطنت کا سابق بالٹک صوبہ – بالٹک ریاستیں بشمول پولینڈ کے چند حصے
- بحیرہ بالٹک کا مکمل مشرقی حصہ جس میں بالٹک ریاستوں اور کیلنن گراڈ کے علاوہ فن لینڈ بھی شامل ہے۔