جھیل لوسرن
جھیل لوسرن ( (جرمنی: Vierwaldstättersee) Vierwaldstättersee
، لفظی طور پر 'چار جنگلاتی بستیوں کی جھیل' (انگریزی میں عام طور پر جنگل کینٹون کے طور پر ترجمہ کیا جاتا ہے)، (فرانسیسی: lac des Quatre-Cantons) lac des Quatre-Cantons , (اطالوی: lago dei Quattro Cantoni) lago dei Quattro Cantoni ) وسطی سوئٹزرلینڈ کی ایک جھیل ہے اور ملک کی چوتھی بڑی جھیل ہے۔
سیاحت
[ترمیم]جنوب کی طرف جاتے ہوئے انگریزوں نے وسطی سوئٹزرلینڈ کے پہاڑوں کو دریافت کیا۔ کئی حمام اور نہانے کے ریزورٹس جیسے ویگس Weggis یا گیراسا Gersau بنائے گئے۔ سنہ 1871ء میں، یورپ کی پہلی ریک ریلوے، وِٹزناو-ریگی ریلوے، کھولی گئی۔ سنہ 1889ء میں دنیا کی سب سے زیادہ ڈھلان والی کوگ ریلوے الپناچسٹڈ سے ماؤنٹ پیلاٹس تک بنائی گئی۔ مارک ٹوین نے ریگی کی ایک چڑھائی کو بیان کیا، جس کی وجہ سے انیسویں صدی میں ریاستہائے متحدہ میں سوئس سیاحت کو فروغ ملا۔ یورپ کے سب سے بڑے دخانی جہازوں کے بیڑے میں سے ایک جھیل لوسرن پر پانچ دخانی جہازوں کے ساتھ کام کرتا ہے۔
جھیل کے آس پاس کے علاقے اور درمیانی اونچائی پر ڈھلانوں پر (مثال کے طور پر مورشاش اور سیلیسبرگ) سیاحوں کے لیے بے شمار قابل دید مقامات ہیں۔ رگی، پلاطس، برگنسٹوک، سٹانسرہورن، بوشے ہورن اور دو دیومالائی اریرواسٹاک اور فرونالپ اسٹاک جھیل لوسرن کے قریب پرکشش خوبصورت پہاڑ ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر پر پہاڑی ریلوے کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں، جن میں سے کچھ کی وادیوں کا ریل اسٹیشن جھیل پر کشتی کے اسٹیشنوں کے قریب ہے۔
جھیل پر متعدد مقامات ہیں جو سوئس ثقافت اور سیاحت کی تاریخ میں اہم ہیں: جیسے رتلی،ٹیلس پلاٹے، ٹیل چیپل،اسٹانس اسٹیڈ کا نقشی والا مینار، نیو۔ہابسبرگ، شلراسٹین، تریب، استرد چیپل، میگن ہورن چیپل۔
واٹر اسپورٹس
[ترمیم]پانی اور ہوا کے حالات کی وجہ سے کچھ الگ الگ علاقوں میں مختلف کھیل ممکن ہیں۔ جھیل کشتی اور گھاٹوں کے ذریعے جھیل کے ریزورٹس اور تالابوں تک قابل رسائی ہے (مثال کے طور پر لوسرن میں لڈو پول، جو آرنلڈ برجر نے سنہ 1929ء میں بنایا تھا)۔ اس لیے دونوں کناروں سے جھیل تک آسانی سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ سی۔کلب لوزرن See-Club Luzern کی بنیاد سنہ 1881ء میں رکھی گئی تھی، جو اب سوئٹزرلینڈ کا سب سے بڑا کشتی رانی کا کلب ہے، اسی طرح سنہ 1904ء میں روئس لوزرن Reuss Luzern کشتی رانی کلب (Ruderclub Reuss Luzern) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ لوسرن کشتی رانی کلب (Yachtclub Luzern) سنہ 1941ء سے موجود ہے اور سنہ 1966ء سے لوسرن میں چرچل-کوائی پر ایک بوتھ ہاؤس اور بوئے فیلڈ چل رہا ہے۔
برنن واٹر اسپورٹس کلب (واسرپورٹ کلب برنن)، جس کی بنیاد سنہ 1958ء میں رکھی گئی تھی، نے اپنے قیام کے پہلے سال ہی میں جھیل لوسرن پر بین الاقوامی موٹر بوٹ ریس اور واٹر اس کی چیمپئن شپ کی میزبانی کی۔ سنہ 1965ء میں ایسوسی ایشن نے کلب کے لیے ایک نئے نام کا انتخاب کیا: لیک لوسرن واٹر اسپورٹس کلب (واسرپورٹ-کلب Vierwaldstättersee)۔ سنٹرل سوئٹزرلینڈ موٹر بوٹ کلب (Motorbootclub Zentralschweiz) سنہ 1980ء میں اور ہرگسول واٹر سپورٹس کلب (Wassersportclub Hergiswil) سنہ 1986ء میں قائم ہوا۔
سوئس موبائل کمپنی، SchweizMobil نے برونن Brunnen اور گیرسا Gersau کے درمیان جھیل لوسرن Lucerne کے پار ایک کینو ٹور Canoe Tour بنایا ہے۔ وادی روئیس Reuss میں ہوا کی وجہ سے، فلولن Flüelen اور اسلیٹن Isleten میں گرنباخ اسٹر Gruonbachstrand کے کیمپ گراؤنڈ کے درمیان اری Uri جھیل کا جنوبی حصہ ونڈ سرفنگ کا مرکز ہے۔
غوطہ خوری
[ترمیم]لوسرن جھیل میں تقریباً دس جگہیں ہیں جہاں آپ کشتی کے بغیر غوطہ لگا سکتے ہیں۔ پانی سارا سال ٹھنڈا رہتا ہے اور اس وجہ سے زیادہ تر بہت صاف ہوتا ہے۔ جھیل اری Uri میں، سسیکون Sisikon پر، شیفیرنیگ ٹنل Schieferneggtunnel کے شمالی پورٹل پر، ایک بکھری ہوئی کھڑی عمودی دیوار میں غوطہ لگا سکتا ہے۔ لیڈیوریک برونو برونن کے سامنے 15 میٹر کی گہرائی میں واقع ہے۔ دیگر معروف غوطہ خوری کے مقامات وزناو، ویگس، گرساو اور ہرگسول کے سامنے ہیں۔