جوزیف ہائیڈن
جوزیف ہائیڈن | |
---|---|
(جرمنی میں: Joseph Haydn) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 31 مارچ 1732ء [1][2][3][4][5][6][7] |
وفات | 31 مئی 1809ء (77 سال)[8][3][4][5][6][9][10] ویانا [11][12][13] |
شہریت | آسٹریائی آرچڈچی [14] مقدس رومی سلطنت |
فنکارانہ زندگی | |
نوع | مغربی موسیقی |
آلہ موسیقی | ارگن ، پیانو |
نمایاں شاگرد | ماریانا مارٹینیس ، لڈوگ بیتھوون |
پیشہ | نغمہ ساز [15]، کنڈکٹر ، ماہر موسیقیات ، پیانو نواز |
پیشہ ورانہ زبان | المانی جرمن [16]، جرمن [17] |
شعبۂ عمل | پرفارمنگ آرٹس ، مغربی موسیقی ، کلاسیک دور ، اوپرا ، ہم نوائی |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
جوزیف ہائیڈن آسٹریا کے شہرہ آفاق موسیقار تھا۔ اکتیس مارچ سنہ 1732ء کو آئیزن شٹٹ سے کوئی پچاس کلومیٹر دور ایک چھوٹے سے گاؤں روہرآؤ میں ان کی پیدائش ہوئی۔ جوزیف ہائیڈن اپنے بارہ بہن بھائیوں میں سے ایک تھے اور انھوں نے ایک سادہ سے گھرانے میں پرورش پائی۔ اُن کے والد بگھیاں بناتے تھے، پنچایت کے سربراہ بھی تھے اور فوک موسیقی کے دلدادہ تھے۔ اسکول کے ڈائریکٹر نے چھ سالہ ہائیڈن کی گانے کی صلاحیت پہچان لی اور بطور گلوکار تربیت دینے کے لیے انھیں اپنی نگرانی میں لے لیا۔
موسیقی
[ترمیم]ہائیڈن آٹھ سال کے ہوئے تو ویانا کے اُس دَور کے دربار سے وابستہ موسیقار ژوہان گیورگ رَوئیٹرز انھیں اپنے ساتھ لے گئے اور اپنے گلوکار لڑکوں کے گروپ میں شامل کر لیا۔ جب ہائیڈن نوعمری سے نکلے اور اُن کی آواز بدلی تو انھیں گروپ سے نکال دیا گیا۔ تب پہلے تو وہ مختلف آرکسٹراز کے ساتھ وابستہ رہے، آرگن پلیئر بن گئے اور موسیقی کے اسباق دینے لگے۔ بالآخر وہ اُس دَور کے مشہور موسیقار نکولا پورپورا کے شاگرد بن گئے۔ ہائیڈن ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ موسیقی کے بنیادی اَسرار و رموز انھوں نے اپنے اِسی اُستاد سے سیکھے تھے۔
شہرت
[ترمیم]وقت کے ساتھ ساتھ ہائیڈن کے روابط بڑھتے گئے۔ طبقہء امرا سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک واقف کار جوزیف فرائی ہَیر فان فیورن بیرگ کی دعوت پر نوجوان ہائیڈن اُن کے محل میں گئے۔ وہاں انھوں نے اپنے اِس واقف کار اور موسیقی میں دلچسپی رکھنے والے اُن کے تین دوستوں کے لیے موسیقی کمپوز کرتے ہوئے اپنا پہلا سٹرنگ کوارٹیٹ لکھا۔ یوں اٹھارویں صدی کی اُس مرکزی اور نئی صنف کی پیدائش ہوئی، جس نے ہائیڈن کو ایک نئی مقبولیت بخشی۔1761ء میں ہائیڈن اُنتیس برس کے تھے، جب گراف پاؤل انٹون ایست رہازی انھیں اپنے ساتھ آئزن شٹٹ لے گئے۔ اگلے تیس برس انھوں نے اِسی گراف کی سرپرستی میں موسیقی تخلیق کرتے گزار دئے۔ کلاسیکی موسیقی کے بڑے بڑے مراکز سے دور رہ کر انھوں نے ہر صنفِ موسیقی میں نت نئے تجربات کیے۔ اگرچہ انھیں بابائے سٹرنگ کوارٹیٹ اور بابائے سمفنی کہا جاتا ہے لیکن اپنے سرپرست گراف ایست رہازی کی پسند کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے انھوں نے بہت سے اوپیراز بھی کمپوز کیے۔ ’’اورلاندو پاراڈینو‘‘ اُن آخری اوپیراز میں سے ایک ہے، جو ہائیڈن نے کمپوز کیے۔ یہ اوپیرا اُن کا سب سے کامیاب اوپیرا ہے۔
انگلینڈ آمد
[ترمیم]گراف ایست رہازی کے انتقال کے بعد ہائیڈن ویانا چلے آئے اور دسمبر سنہ 1790ء ہی میں انگلینڈ کے پہلے سفر پر روانہ ہو گئے۔ بعد ازاں وہ کئی بار انگلینڈ گئے، وہاں بے انتہا کامیابی حاصل کی، بہت زیادہ پیسہ جمع کیا اور کئی نئے تجربات حاصل کیے۔
شاہکار
[ترمیم]1799ء میں آسٹریا کے شہنشاہ کی موجودگی میں اُن کا شاہکار Schöpfung یعنی ’’تخلیق‘‘ پہلی بار باقاعدہ طور پر پیش کیا گیا اور اُسے ناقابل بیان کامیابی ملی۔ اُنیس ویں صدی کے اوائل میں وہ زیادہ تر اپنے گھر تک محدود ہو کر رہ گئے اور بالآخر اکتیس مئی 1809ء کو 77 برس کی عمر میں انتقال کیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ عنوان : Joseph Haydn
- ↑ عنوان : Haydn, Franz Joseph — اشاعت: دائرۃ المعارف بریطانیکا 1911ء
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb13895053m — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Joseph-Haydn — بنام: Joseph Haydn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w60w7w6w — بنام: Joseph Haydn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/6957 — بنام: Joseph Haydn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/87955 — بنام: Franz Joseph Haydn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118547356 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ISBN 978-85-7979-060-7 — دائرۃ المعارف اطالوی ثقافت آئی ڈی: https://enciclopedia.itaucultural.org.br/pessoa468542/joseph-haydn — بنام: Joseph Haydn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/86100255 — بنام: Joseph Haydn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118547356 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : Haydn, Franz Joseph — جلد: 8 — صفحہ: 108 — ربط: https://d-nb.info/gnd/118547356
- ↑ اثر پرسن آئی ڈی: https://www.digitalarchivioricordi.com/it/people/display/2145 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 دسمبر 2020
- ↑ تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2018 — Libris-URI: https://libris.kb.se/katalogisering/jgvxzpt252ss4ws — اخذ شدہ بتاریخ: 24 اگست 2018
- ↑ https://cs.isabart.org/person/5160 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb13895053m — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/9549923
ویکی ذخائر پر جوزیف ہائیڈن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- مضامین جن میں جرمنی زبان کا متن شامل ہے
- 1732ء کی پیدائشیں
- 31 مارچ کی پیدائشیں
- 1809ء کی وفیات
- 31 مئی کی وفیات
- آسٹریائی رومن کاتھولک شخصیات
- آسٹریائی شخصیات
- آسٹریائی فری میسن
- آسٹریائی کلاسیکی پیانو نواز
- آسٹریائی نغمہ ساز
- انیسویں صدی کے مرد موسیقار
- اٹھارہویں صدی کی آسٹریائی شخصیات
- مصنفین قومی ترانہ
- اٹھارویں صدی کے مرد موسیقار
- عہد روشن خیالی