تکثیف
تکثیف (condensation) کا لغوی معنی گاڑھا کرنے کا عمل ہے۔عمل تکثیف سے مراد وہ عمل ہے جس میں بخارات مائع میں تبدیل ہوتے ہیں-
مثال
[ترمیم]بادل سے بارش کا ہونا۔ چونکہ بادل بخارات ہوتے ہیں اور جب بارش ہوتی ہے تووہ مائع (پانی)میں تبدیل ہو جاتے ہیں-
لغوی استعمالات
[ترمیم]تکثیف کرنا (condense) زیادہ گاڑھا یا بستہ کرنا؛ (بستہ یا منجمد کر کے ) کسی چیز کا حجم گھٹانا؛ سمیٹنا، یکجا کرنا یا اکٹھا کرنا؛ خلاصہ کرنا (جیسے :to condense a magazine article)؛ گھٹانا یا بدلنا، مثلاً فارغہ یا بھاپ کا ٹھوس یا رقیق میں بدلنا؛ مجتمع کرنا؛ ایجاز کرنا۔ (مجازاً) عطر کھینچ لینا؛ دھنسنا؛ منجمد کرنا؛ کثیف کرنا؛ کثیف بنانا۔ (فعل لازم) زیادہ بستہ ہونا؛ بھاپ سے سیال میں بدلنا؛ گاڑھا ہونا؛ منجمد ہونا؛ کثیف ہونا؛ بستہ ہونا؛ جمنا۔[1]
کثیف کرنا (گاڑھا کرنا): condense
کثیف (گاڑھا): dense
تکثیف: condensation
مکثف (مُكَثِّف) (گاڑھا کرنے والا): condenser
متکثف (مُتَكَثِّف) (گاڑھا شدہ): condensed
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت، ادارۂ فروغِ قومی زبان اسلام آباد پاکستان