بروجن داس
بروجن داس | |
---|---|
(بنگالی میں: ব্রজেন দাস) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 9 دسمبر 1927ء بکرم پور |
وفات | 1 جون 1998ء (71 سال) کولکاتا |
شہریت | عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کلکتہ |
پیشہ | تیراک |
مادری زبان | بنگلہ |
کھیل | پیراکی |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
بروجن داس پاکستان کے نامور تیراک اور صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی کی حامل شخصیت ہیں
پیدائش
[ترمیم]بروجن داس 9 دسمبر 1927ء کو مشرقی بنگال کے گاؤں بکرم پور میں پیدا ہوئے۔ بہت کم عمری سے ہی انھیں تیراکی کا شوق تھا۔
نمایاں کارکردگی
[ترمیم]1951 ء سے 1957 ء کے دوران انھوں نے پاکستان میں فری اسٹائل تیراکی کے مقابلوں میں کئی ریکارڈ قائم کیے۔ 23 اگست 1958 ء کو انھوں نے 14 گھنٹے 57 منٹ میں رودبار انگلستان عبور کرکے یہ رودبار عبور کرنے والے پہلے پاکستانی تیراک ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے بعد بھی انھوں نے یہ رودبار کئی مرتبہ عبور کی اور بالآخر 22 ستمبر 1961ء کو یہ رودبار 10 گھنٹے 35 منٹ میں عبور کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اس کے علاوہ 6 مرتبہ رودبار انگلستان عبور کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں[1]
حسن کارکردگی
[ترمیم]23 مارچ 1960ء کو انھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔
وفات
[ترمیم]بروجن داس کا انتقال یکم جون 1998ء کو ہوا۔[2]