مندرجات کا رخ کریں

براءت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
U.S patent
اصطلاح term

بَراءَت

patent


بَراءَت یا سند حق ایجاد کسی خودمختار ملک (قومی حکومت) کی طرف سے کسی موجد یا اس کے مقرر کردہ کارندے کو اس کی ایجاد بارے محدود عرصہ کے لیے بلاشرکت غیرے عطا کردہ حقوق کو کہتے ہیں، جن کے بدلے موجد اپنی ایجاد کو کھلے عام فاش کرتا ہے۔

براءت عطا کرنے کا طریقہ کار، موجد پر ذمہ داریاں اور بلاشرکت غیر ے حقوق کی وسعت، ملک ملک میں کافی مختلف ہوتی ہیں جو ملکی قانون اور بین الاقوامی معاہدوں پر منحصر ہیں۔ موجد کو ایجاد بارے کچھ دعوے کرنا لازم ہوتے ہیں جس میں ایجاد کی تعریف دی جاتی ہے اور ایجاد کا نیا پن، ایجادیت اور صنعتی مقاصد کے لیے مفید ہونا لازم ہوتا ہے۔ کئی ممالک میں تجارتی طرائق اور ذہنی حرکات پر براءت عطا نہیں کیے جاتے۔ بلاشرکت غیر ے حق کا مقصد دوسروں کو ایجاد شدہ شے کو بغیر اجازت بنانے، استعمال، فروخت اور تقسیم کرنے سے روکنا ہوتا ہے۔[1]

اکثر اوقات تجارتی ادارے براءت کا استعمال آپس میں سودے بازی کے لیے کرتے ہیں۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Patents: Frequently Asked Questions آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ wipo.int (Error: unknown archive URL), عالمی تنظیم برائے فکری ملکیت, Retrieved on 22 February 2009
  2. رجسٹر، 10 مارچ 2010ء، "Ex-Sun boss punts Apple-Microsoft-world 'tried to sue me' missive"