اٹک پل
Appearance
اٹک پل ( انگريزی: Attock Bridge ) پاکستان میں ایک ریلوے اور سڑک پل ہے جو اٹک خورد اور خیرآباد کنڈ کے درمیان دریائے سندھ پر واقع ہے۔ یہ عام طور پر پرانا اٹک پل کہلاتا ہے۔
اس پل کا افتتاح 24 مئی 1883ء کو ہوا اور 1929ء میں اس کو دوبارہ تعمیر کیا گیا۔ یہ پل دو منزلہ ہے۔ بالائی منزل ٹرینوں جب کہ زیریں منزل گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے استمال کی جاتی تھی۔ اب یہ پل صرف ریلوے ٹریفک کے لیے استعمال ہوتا ہے اور گاڑیوں کے لیے ایک نیا پل تعمیر کر دیا گیا ہے۔