امر فیاض برڑو
امر فیاض برڑو | |
---|---|
پیدائش | فیاض حسین برڑو 1 دسمبر 1967 ء گاؤں جانی برڑو ضلع خیرپور، سندھ، پاکستان |
قلمی نام | امر |
زبان | سندھی |
نسل | سندھی |
شہریت | پاکستانی |
تعلیم | ماسٹرز ڈگری عمرانیات |
مادر علمی | جامعہ شاہ عبد اللطیف خیرپور |
نمایاں کام | سندھی او سی آر، بلاگنگ |
اہم اعزازات | سندھ گریجوئیٹ ایسوسیئیشن گولڈ میڈل 2017[1], لطیف اوارڈ 2017[2] |
ویب سائٹ | |
www.amarfayaz.com |
امر فیاض برڑو (پیدائش: 1 دسمبر، 1967ء ) خیرپور، سندھ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سندھی اور اردو زبانوں کے بلاگر اور لسانیاتی انجنیئر ہیں۔ وہ سندھی زبان کے با اختیار ادارے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر خصوصی کے طور پر کام کر کے[3] اب حکومت سندھ کے محکمہ ثقافت و سیاحت و نوادرات میں صلاحکار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔[4]
ابتدائی تعلیم
[ترمیم]امر فیاض نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں جانی برڑو سے حاصل کی۔ بعد میں انھوں نے میٹرک کی تعلیم گورنمنٹ ناز ہائی اسکول خیرپور سے حاصل کی۔ گورنمینٹ ٹیکنیکل کالیج خیرپور سے میکانیکل انجنیئرنگ میں ڈپلوما کی سند حاصل کرکے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی سے عمرانیات میں ماسٹرز تکمیل کی۔[5]
مہارتی کام
[ترمیم]ابتدائی طور پر امر پاکستان ریلویز کے شعبہ ٹریک مشینز میں ڈیویژنل انچارج کے عہدے پر کام کیا۔ 2000ء میں استعفا دے کر سماجی ترقی کے اداروں میں کام کیا۔ جن میں اقوام متحدہ سے لے کر ورلڈ ویژن پاکستان میں کام کر کے 2011ء میں خود کو کمپیوٹنگ میں زبانوں کی انجنیئرنگ میں خود کو وقف کر الیا۔ سب سے پہلے اس نے 2013ء میں اردو زبان کا پہلا ہلکا "امر نستعلیق" فانٹ بنایا جو ویب سائیٹس پر امبیڈ (embed) ہو سکتا تھا۔،[6] جس کے نتیجے میں کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی نیو پورٹس نے اسے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انچارج کے طور پر تقرر کیا گیا۔[7] سندھی زبان کی کمپیوٹنگ کی وجہ سے بعد میں سندھی زبان کے با اختیار ادارے نے اسے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اسپیشلسٹ کے طور پر مدعو کیا جس کے بعد وہ آج تک اس ادارے سے منسلک ہیں۔
تخلیقی کام
[ترمیم]امر فیاض نے 2009ء سے اردو بلاگ لکھنا شروع کیے، جو لندن سے جاری ہونے والے آن لائین "عالمی اخبار" میں چھپتے رہے۔ اس کے بلاگ پر مشہور براڈکاسٹر صفدر ہمدانی نے کہا تھا کہ: "امر فیاض نے عالمی اخبارت کے بلاگوں میں جس فیاضی سے علم تقسیم کیا وہ اسم بامسمیٰ ہونے کی دلیل ہے۔ "۔،[8] امر فیاض نے سندھی زبان کے با اختیار ادارے میں آکر سندھی زبان کو سیکھنے کے لیے آن لائین پورٹل بنایا[9] اور سندھی اور انگریزی لغات کی وسیع تر آن لائین ویب سائیٹ کی بنا ڈالی۔ جدید طور پر اس نے سندھی زبان کا پہلا آپٹیکل کریکٹر رکگنائیزر ڈولپ کیا ہے[10][11] جسے سندھی زبان میں بہت پزیرائی ملی ہے[12][13] اس کے ساتھ امر فیاض نے موئن جو دڑو اور ہڑپہ کے اسکرپٹ کو کمپویٹنگ میں انجنئیرنگ دیکر انھیں عکس سے ٹیکسٹ میں منتقل کیا ہے۔[14][15] دریں اثنا امر فیاض نے انگریزی اور سندھی زبان کی لغت بھی تیار کی ہے جسے لاہور کے اوریئنٹل بک سوسائٹی نے شائع کیا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ http://onlineindus.com/english/SGA-awards-gold-medal-to-Amar-Fayaz-Buriro-on-his-achievement-/8616[مردہ ربط]
- ↑ شاہ لطیف پر امن سرزمین سے دہشت گردوں کوامن کا پیغام
- ↑ "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 06 مارچ 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2017
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 29 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018
- ↑ MC2k15: Profile of Fayaz Amar Buriro by Nimra Pathan
- ↑ امر نستعلیق ریلیز! | اردو محفل فورم[مردہ ربط]
- ↑ Amar Fayaz Buriro – “Sky’s The Limit” | Indus Asia Online Journal (iaoj)
- ↑ http://www.aalmiakhbar.com/blog/?p=607#comment-6655
- ↑ About us
- ↑ اردو پوائنٹ پاکستان۔ سندھی زبان کی ترقی کے لیے قائم کیے گئے اس ادارے میں آ کر انھیں بہت خوشی ہوئی ہے، وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ پارٹی چیئرمین بلاول زرداری نے اب ہر جو اعتم۔..
- ↑ "Database Error"۔ 25 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2017
- ↑ Software to convert handwritten Sindhi words into code developed - The Express Tribune
- ↑ Experts stress need to reform STB syllabus | ePaper | DAWN.COM
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 29 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2017
- ↑ Revisiting Mohenjodaro | Opinion | thenews.com.pk | Karachi