مندرجات کا رخ کریں

استدلال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

استدلال (inference) کا لفظ سائنسی و احصائی مضامین میں کسی ایسے طریقۂ کار، عمل یا منطق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ جب دلائل و اسناد کی بنیادوں پر کوئی نتیجہ اخذ کیا جا رہا ہو یا حاصل ہو رہا ہو؛ نتیجہ اخذ کرنے کا یہ کام انسانی بھی ہو سکتا ہے اور آلاتی (جیسے استدلالی محرکیہ (inference engine)) بھی ہو سکتا ہے ؛ یعنی اگر محض مشاہداتی یا نظر آنے والے عوامل کی بنیادوں پر نتائج اخذ کرنے کی بجائے منطق و شواہد و دلائل کو بنیاد بنایا جائے تو اسے استدلال کہتے ہیں۔