مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

خدا کے نام ہر مذہب میں اور ہر زبان میں الگ الگ ہیں، خدا کی صفات ذاتی اور عام طور پر ہر مذہب اور زبان میں مماثلت کی حامل ہیں کہ وہ خالق ہے، مالک، ہے رز‍ق دینے والا، گناہ معاف کرنے والا، رحم کرنے والا اور دعا سننے والا۔ پھر بھی مختلف مذاہب میں خدا کی کچھ خصوصیات الگ ہیں دوسرے مذہب سے، جس وجہ سے اس مذہب میں خدا کا کچھ ناموں کا مطلب وہ نہیں ہوتا جو باقی مذہب میں ملتا ہے۔ جیسے مسیحیت میں صلیبی موت کے عقیدے نے مسیح کو اکلوتا، بیٹا، روح القدس کا نام دیا گیا ہے۔ جبکہ اسلام میں خدا کے ناموں میں واحد ہے، جس کا معنی ہے کہ وہ صرف ایک ہے، اس کا کوئی بیٹا نہیں۔ مسیحیت، یہودیت میں خدا کو یہوداہ، ایلوہیم، ایل، وہ، میں جو ہوں سو میں ہوں، جیسے نام بھی دیے گئے۔

زبانوں کے فرق سے انسانوں نے اس مالک الملک ہستی کو کہیں اللہ، کہیں ایشور، کہیں گاڈ، کہیں یہوواہ، کہیں اہور امزدا، کہیں زیوس، کہیں یزداں، کہیں آمن، کہیں پانکو اور کہیں تاؤ کا نام دیا۔ دنیا بھر کے مذہب میں مختلف زبانوں میں اس ہستی کے لیے بیسیوں نام پائے جاتے ہیں۔

خبروں میں

ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ

کیا آپ جانتے ہیں؟

جھلکاری بائی
جھلکاری بائی

 • …کہ جھلکاری بائی (تصویر میں) نے 1857ء کی ہندوستانی بغاوت کے دوران جھانسی کی ملکہ لکشمی بائی کے بھیس میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج کے ساتھ لڑائی لڑی تاکہ رانی کو آسانی سے قلعہ سے فرار کیا جا سکے؟
 • …کہ جے پور میں واقع جنتر منتر فلکیاتی آلات کا مجموعہ ہے، جسے یونیسکو نے 2010ء میں ہندوستان میں 28 ویں عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر تسلیم کیا تھا؟
 • …کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والا ولہیلم رونٹیگن وہ پہلا شخص تھا جسے دنیا کا سب سے پہلا نوبل انعام دیا گیا؟
 • …کہ انسانی جسم کا پہلا ریکارڈ شدہ پوسٹ مارٹم قدیم اسکندریہ میں ہیروفلس اور ایراسیسٹراٹس نے کیا تھا؟
 • …کہ ڈبلیو جی گریس فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری بنانے والے پہلے کرکٹ کھلاڑی تھے؟

ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

0
عموماً کہا جاتا ہے: مجھے اسٹیشن پر ریل گاڑی کے لیے کافی انتظار کرنا پڑا
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: مجھے اسٹیشن پر ریل گاڑی کے لیے خاصا انتظار کرنا پڑا
اس لیے کہ: کافی کا مطلب ہوتا ہے کفایت کرنے والا، جو ضرورت کے مطابق ہو، لہذا اس لفظ کو زیادہ کے معنی میں استعمال نہیں کرنا چاہیے،
اس کے بجائے، بہت، زیادہ، خاصا جیسے الفاظ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ (حوالہ)


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 215,151 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 2009ء میں اپنے پہلے میچ کے بعد سے ابتک 62 کھلاڑیوں کو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں متعارف کروایا ہے۔ ایک روزہ بین الاقوامی دو نمائندہ ٹیموں کے درمیان میں ایک بین الاقوامی کرکٹ میچ ہے، ہر ایک کو ایک روزہ کا درجہ حاصل ہے، جیسا کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ذریعہ طے کیا گیا ہے۔ ایک روزہ میچ ٹیسٹ میچوں سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ فی ٹیم اوورز کی تعداد محدود ہے اور یہ کہ ہر ٹیم کی صرف ایک اننگز ہوتی ہے۔ افغانستان کرکٹ فیڈریشن 1995ء میں قائم کی گئی تھی، لیکن طالبان نے 2000ء تک کرکٹ پر پابندی عائد کر دی تھی۔جب پانچ سال کے نعد پابندی کا خاتمہ ہوا تو ٹیم نے "بین الاقوامی کرکٹ کے ذریعے ایک زبردست پہچان بناِئی"۔ انھیں 2001ء میں آئی سی سی میں ایک الحاق شدہ رکن کے طور پر داخل کیا گیا اور انھوں نے 2006ء میں ممبئی میں میریلیبون کرکٹ کلب کے خلاف کھیلا اور اسے شکست دی۔ بعد ازاں 2006ء میں انھوں نے انگلینڈ کا دورہ کیا، مختلف کاؤنٹی سیکنڈ الیون ٹیموں کے خلاف سات میں سے چھ میچ جیتے۔ انھوں نے 2008ء میں ورلڈ کرکٹ لیگ میں شمولیت اختیار کی، اپنے ابتدائی سالوں میں ڈویژن فائیو اور فور جیتے اور اگلے سال 2009ء میں ڈویژن تھری جیتا۔

تاریخ

آج: منگل، 3 دسمبر 2024 عیسوی بمطابق 1 جمادی الثانی 1446 ہجری (م ع و)

واقعات
  • 1984ء بھوپال، بھارت کی ایک فیکٹری میں حادثے کےسبب زہریلی گیس آبادی میں پھیل گئی نتیجے میں پندرہ تا بیس ہزار لوگ ہلاک اور 5 لاکھ کے قریب متاثر۔
ولادت
وفات

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 215,151 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!