مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

لاس اینجلس اکثر اس کے نام کے ابتدائی حروف ایل اے سے جانا جاتا ہے، ریاست ہائے متحدہ کی ریاست کیلیفورنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔ 2020ء تک شہر کی حدود میں تقریباً 3.9 ملین رہائشیوں کے ساتھ، صرف نیویارک شہر کے بعد لاس اینجلس ریاستہائے متحدہ میں دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔ یہ جنوبی کیلیفورنیا کا تجارتی، مالیاتی اور ثقافتی مرکز بھی ہے۔ لاس اینجلس میں بحیرہ روم کی آب و ہوا اور نسلی اور ثقافتی لحاظ سے متنوع آبادی ہے، اور یہ 13.2 ملین افراد پر مشتمل میٹروپولیٹن شماریاتی علاقہ کا اہم شہر ہے۔ گریٹر لاس اینجلس، جس میں لاس اینجلس اور ریور سائیڈ–سان برنارڈینو میٹروپولیٹن علاقے شامل ہیں، 18 ملین سے زیادہ رہائشیوں کا ایک وسیع شہر ہے۔

شہر کا زیادہ تر حصہ جنوبی کیلیفورنیا میں ایک طاس میں واقع ہے جو مغرب میں بحر الکاہل سے متصل ہے اور جزوی طور پر سانتا مونیکا پہاڑوں سے ہوتا ہوا شمال میں اس کے مشرق میں وادی سان گیبریل سے متصل شہر کے ساتھ سان فرنینڈو ویلی تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ تقریباً 469 مربع میل (1,210 کلومیٹر2) پر محیط ہے اور لاس اینجلس کاؤنٹی، کیلیفورنیا کی کاؤنٹی نشست ہے، جو 2022ء تک 9.86 ملین رہائشیوں کی ایک اندازے کے ساتھ ریاستہائے متحدہ کی سب سے زیادہ آبادی والی کاؤنٹی ہے۔ یہ 2022ء تک 2.7 ملین سے زیادہ زائرین کے ساتھ ریاست ہائے متحدہ کا چوتھا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شہر ہے۔

خبروں میں

گرینڈ کارٹل ہوٹل
گرینڈ کرتال ہوٹل

کیا آپ جانتے ہیں؟

جدہ اسلامی بندرگاہ
جدہ اسلامی بندرگاہ

 • …کہ سعودی عرب کی سب سے اہم بندرگاہ جدہ اسلامی بندرگاہ (تصویر میں) ہے جو تیسرے اسلامی خلیفہ عثمان بن عفان کے دور حکومت میں 646ء میں قائم کی گئی تھی؟
 • …کہ نماز ظہر پانچ نمازیں فرض ہونے کے بعد پڑھی جانے والی سب سے پہلی نماز ہے؟
 • …کہ دمشق دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے جو مسلسل آباد ہے؟
 • …کہ دنیا کی پہلی ٹیلی فون کال 1876ء میں الیگزنڈر گراہم بیل اور اس کے معاون تھامس واٹسن کے درمیان ہوئی تھی؟


ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

8
عموماً کہا جاتا ہے: مطالعہ کے دوران یہ واقعہ نظر سے گزرا
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: مطالعہ کے دوران میں یہ واقعہ نظر سے گزرا
واضح رہے کہ: لفظ دوران کو میں کے بغیر استعمال کرنا ہندی زبان میں رائج ہے، نیز دوران میں کا استعمال اردو کے تمام مسلم الثبوت اساتذہ کے یہاں ملتا ہے۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 216,816 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

محمود حسن دیوبندی ، جو شیخ الہند کے نام سے معروف ہیں، دار العلوم دیوبند کے پہلے شاگرد اور دار العوم کے بانی محمد قاسم نانوتوی کے تین ممتاز تلامذہ میں سے ایک تھے۔انہوں نے 1920ء میں علی گڑھ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے افتتاحی جلسے کی صدارت کی اور اس کا سنگِ بنیاد رکھا۔ محمود حسن دیوبندی کی پیدائش 1851ء میں بریلی میں ہوئی۔انہوں نے دار العلوم کے قیام سے قبل میرٹھ میں محمد قاسم نانوتوی سے تعلیم حاصل کی۔ جوں ہی محمد قاسم نانوتوی نے دیگر علما کے ہمراہ دار العلوم دیوبند قائم کیا، محمود حسن دیوبندی اس ادارے کے پہلے طالب علم بنے۔ ان کے استاذ محمود دیوبندی تھے۔انہوں نے 1873ء میں دار العلوم دیوبند سے اپنی تعلیم کی تکمیل کی۔

ابراہیم موسی شیخ الھند کے شاگردوں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ان کے شاگردوں نے مدرسہ نیٹورک میں شہرت حاصل کی اور جنوبی ایشیاء میں عوامی زندگی کی بہتری کے لیے خدمت انجام دی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی جیسے مذہبی اعلیٰ تعلیم، سیاست اور اداروں کی تعمیر میں حصہ لیا۔ دار العلوم دیوبند میں تدریس کے دوران محمود حسن دیوبندی سے پڑھنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ محمود حسن دیوبندی کے شاگرد محمد الیاس کاندھلوی نے مشہور اصلاحی تحریک تبلیغی جماعت شروع کی۔ عبید اللہ سندھی نے ولی اللہی فلسفے کی تعلیم کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بیت الحکمہ سینٹر قائم کیا۔ محمد شفیع دیوبندی پاکستان کے قیام کے بعد وہاں کے مفتی اعظم کے عہدہ پر فائز ہوئے اور جامعہ دارالعلوم کراچی کی بنیاد رکھی۔ مناظر احسن گیلانی اپنی تصانیف کے لیے معروف ہوئے۔ ان کے شاگرد حافظ محمد احمد دار العلوم دیوبند کے 35 سال تک مہتمم رہے ۔

تاریخ

آج: جمعرات، 23 جنوری 2025 عیسوی بمطابق 23 رجب 1446 ہجری (م ع و)

  • 971ء - چین میں سانگ شاہی خاندان کے ہاتھوں شمالی ہان نے ہاتھی جنگ میں شکست کھائی۔
  • 1993ء - آسٹریا کے ایک چوتھائی ملین سے زائد افراد نے موم بتی لے کر دوسری جنگ عظیم کے بعد کا بڑا مظاہرہ کیا، جس میں انہوں نے بڑھتی ہوئی نسل کشی کی مذمت کی۔
  • 2007ء - لبنانی حزب اختلاف نے بیروت دار الحکومت کی شاہراہوں اور رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے کو حکومت پر استعفی دینے پر زور بنانے کے لیے بند کر دیا، اور یہ بندش دونوں طرف کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سبب بنی جس میں کئی لوگ متاثر اور ہلاک ہوئے تھے۔

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 216,816 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!