اردو میں معلومات (Information in Urdu)
سیلز ٹیکس وینڈر کے طور پر رجسٹر کروائیں
ہر وہ شخص جو ٹیکس کے قابل ٹھوس نجی املاک یا قابلِ ٹیکس خدمات فروخت کرتا ہے (خواہ آپ اپنے گھر سے فروخت کر رہے ہوں، وہ عارضی فراہم کنندہ ہوں، یا سال میں صرف ایک مرتبہ فروخت کرتے ہوں) انہیں کاروبار شروع کرنے سے پہلے لازماً نیویارک بزنس ایکسپریس کے ذریعے ٹیکس کے محکمے میں اندراج کروانا چاہیئے۔
محکمے کے کسی نوٹس پر احتجاج کرنا
اگر آپ کو محکمہ ٹیکس (Tax Department) کی جانب سے کوئی نوٹس موصول ہو جس میں یہ بیان کیا گیا ہو کہ آپ کو احتجاج کا حق حاصل ہے، تو آپ مندرجہ ذیل طریقوں میں کسی ایک کے ساتھ نوٹس کو چیلنج کر سکتے ہیں:
معلومات
ٹیکس دہندگان کے حقوق
- بے قصور شریکِ حیات (اور ذمہ داری کی علیحدگی اور مساویانہ رعایت) (Innocent spouse (and separation of liability and equitable relief))
- غیر پابند شریک حیات کی رعایت (اپنا ریفنڈ کا حصہ الگ کر لیں) (Nonobligated spouse relief (separate your part of the refund))
- E-ZRep فارم TR-2000، ٹیکس کی معلومات تک رسائی اور ٹرانزیکشن کی مجاز کاری کی معلومات (E-ZRep Form TR-2000, Tax Information Access and Transaction Authorization information)
- سمجھوتے میں پیشکش (Offer in Compromise) پروگرام (Offer in Compromise program)
- محکمے کے کسی نوٹس پر احتجاج کرنا (Protest a department notice)
- فارم CMS-1، مصالحتی کانفرنس کے لئے درخواست (Form CMS-1-MN, Request for Conciliation Conference)
- مختار نامہ اور دیگر اختیارات (Power of attorney and other authorizations)
- Pub-131: ٹیکس الء کے تحت آپ کے حقوق اور فرائض (Pub-131: Your Rights and Obligations Under the Tax Law)
کاروبار کے لیے
- سیلز ٹیکس وینڈر کے طور پر رجسٹر کروائیں (Register as a sales tax vendor)
زبان تک رسائی کی شکایت درج کروانے کا حق
اگر آپ کو محسوس ہو کہ ہم نے آپ کو ترجمے کی موزوں خدمات فراہم نہیں کیں یا آپ کو کسی دستیاب ترجمہ شدہ دستاویز کی فراہمی سے انکار کیا ہے تو براہ مہربانی ہم تک اپنی رائے پہنچانے کے لیے ہمارا شکایتی فارم پُر کریں۔
اس شکایتی فارم میں آپ کی فراہم کردہ معلومات اسٹیٹ کی زبان تک رسائی کی خدمات کو بہتر بنانے میں مددگار ہوں گی۔ یہ فارم آپ سے اپنی رابطے کی معلومات فراہم کرنا درکار کرتا ہے تاکہ ہم آپ کو مطلع کر سکیں کہ ہم آپ کی شکایت کے ازالے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ آپ کی شکایت میں موجود تمام ذاتی معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا۔
اگر آپ ہمارا زبان تک رسائی کا شکایتی فارم ڈائون لوڈ کرنے کے بعد پرنٹ اور پُر کر کے ہمیں واپس بھیجنے کو ترجیح دیتے ہیں تو براہ مہربانی نیچے کلک کریں۔
معذوریوں کے حامل امریکی باشندوں کے ایکٹ (Americans with Disabilities Act) سے متعلقہ کسی مسئلے کی اطلاع دیں
ریاست نیویارک معذوریوں کے حامل افراد کے لیے برابر مواقع کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ایسا کرنے کے لیے ریاست کی یہ پالیسی ہے کہ اس کی تمام سہولیات، پروگراموں اور خدمات میں معقول گنجائش مہیا کی جائے۔ یہ پالیسی وفاق کے معذوریوں کے حامل امریکی باشندوں کے ایکٹ، ٹائٹل II، اور اس کے تحت تمام قابل اطلاق وفاقی ضوابط پر مبنی ہے۔ معقول گنجائش کا یہ فرض درج ذیل پر لاگو ہوتا ہے:
- حکومتی سہولت گاہوں، پروگراموں اور تقریبات میں جسمانی رسائی؛
- اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی میں ضروری تبدیلیاں کہ معذوریوں کے حامل تمام افراد ریاست کے ملکیتی یا اس کی جانب سے چلائے جانے والے پروگراموں اور خدمات میں حصہ لے سکیں یا ان سے استفادہ کر سکیں؛
- معذوریوں کے حامل افراد سے مؤثر ربط کو یقینی بنانے کے لیے ضروری معاون آلات اور خدمات کی فراہمی۔
معقول گنجائش کی درخواست کرنے کے لیے، براہ کرم معقول گنجائش کے لیے نامزد فرد کو [email protected] پر ای میل کریں۔