مندرجات کا رخ کریں

علم کلام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

170PX

بسلسلہ مضامین:
اسلام

علم کلام سے مراد وہ علم ہے جس کے ذریعے انسان دلائل کے ساتھ عقائد کو ثابت کرتا ہے اور عقائد سے متعلقہ شبہات کو رد کرتا ہے۔

بحث و مباحثے اور تقریر کا علم جس میں مقدمات نقلی کو دلائل عقلی سے ثابت کریں۔ اسلامی عقائد اور اس سے متعلق مباحث اور دلائل کو جاننے کا نام علم کلام ہے، اس علم میں باری تعالیٰ کے وجود، اللہ کی صفات، انبیائے کرام کی بعثت، معجزہ اور کرامت وغیرہ امور سے عقلی ونقلی دلائل کی روشنی میں بحث کی جاتی ہے اس علم سے آدمی کے عقائد پختہ ہوتے ہیں، اسلامی عقائد کو غیر اسلامی اور کفریہ عقائد سے ممتاز کرنے کی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے[1] علم کلام یا مختصرًا جسے کلام کہا جاتا ہے مسلمانوں کا ایجاد کیا گیا ایک علم ہے جس کا مقصد اسلامی عقائد اور نظریات میں در آنے والی خرابیوں اور واہمات کو اصل دین کی بنیاد سے الگ رکھنا ہے تاکہ دین ویسا ہی رہے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دور میں تھا۔ اس علم کے جاننے والے کو المتکلم کہتے ہیں یعنی یہ علم سائنس فلسفہ سے الگ علم ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. امداد الاحکام: جلد1،صفحہ 31مکتبہ دار العلوم کراچی